دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

نکاح کی فضیلت:

book_icon
عورت اور قرآن
            

نکاح کی فضیلت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: چار چیزیں انبیاء کرام ( علیہمُ السّلام ) کی سنت میں سے ہیں:حیاء، خوشبو لگانا، مسواک کرنا اور نکاح۔(1) نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ارشاد ہے: اے جوانو!تمہیں نکاح کرلیناچاہیے کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ جھکانے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے،اور جو اس کی طاقت نہ رکھے وہ روزے رکھے۔(2)

نکاح کرنے کا شرعی حکم:

نکاح کرنے کا شرعی حکم یہ ہے کہ اِعتدال کی حالت میں یعنی نہ شہوت کا زیادہ غلبہ ہو اور نا مرد بھی نہ ہو، مہر اور نان نفقہ پر قدرت رکھتا ہو تو نکاح سنّتِ مُؤکَّدَہ ہے۔ زِنا میں پڑنے کا اندیشہ ہے اور زَوْجِیَّت کے حقوق پورے کرنے پر قادِر ہے تو واجب اور اگر زِنا میں پڑنے کا یقین ہو تو نکاح کرنا فرض ہے، زوجیت کے حقوق پورے نہ کر سکنے کا اندیشہ ہو تو نکاح مکروہ اور حقوق پورے نہ کرسکنے کا یقین ہو تو حرام ہے۔(3)

نکاح کے فوائد:

دین اسلام میں نکاح بذات ِ خود ایک اہم عبادت ہے ۔ اس سے انسان پریشان نظری اور خیالات کے انتشار سے بچ جاتا ہے جو تقوی کے حصول میں نہایت اہم ہے ۔ پھر نکاح مردو عورت کی فطری تسکین کا ذریعہ ہے بلکہ اس کے علاوہ انسان کو ویسے ہی زندگی میں مونِس و غمخوار کی ضرورت ہوتی ہے اور میاں بیوی سے بڑھ کوئی کسی کے لئے مونس و غمخوار نہیں ہوسکتا، اسی لئے بعض اوقات بڑھاپے میں اولاد تو باپ کو چھوڑ دیتی ہے لیکن بیوی شوہر کو نہیں چھوڑتی۔ نکاح کے عظیم فوائد میں سے نسل انسانی کی بقااور اولاد کا حصول ہے اور اولاد کی اہمیت انسان کی زندگی میں کس قدر ہے اس سے ہر شخص بخوبی واقف ہے۔ اولاد فطری خواہش بھی ہے، زندگی کا سکون بھی، بڑھاپے کا سہارا بھی، محبتیں ملنے کا ذریعہ بھی۔ مسلمان کے لئے نکاح اور اس سے اولاد کے حصول
[1] … ترمذی،کتاب النکاح، فضل التزویج والحث علیہ،2/342، حدیث:1082 [2] … ترمذی،کتاب النکاح، فضل التزویج والحث علیہ،2/343،حدیث:1083 [3] … بہارِ شریعت، حصہ ہفتم، نکاح کا بیان، ۲/۴-۵، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن