دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

قریبی رشتہ داروں کی مدد کی ترغیب:

book_icon
عورت اور قرآن
            
اندازسے بھی اجازت ثابت نہ ہو،توان تینوں میں سے کسی کابھی ایسا تصرف کرنا، جائز نہیں ہے، بلکہ غیر کے مال میں بغیر اجازت تصرف کرنے کا گناہ اُن پر ہوگااور اجازت کی دو قسمیں ہیں:(۱)خرچ کرنے اور صدقہ کرنے کی صراحۃً (واضح الفاظ میں)اجازت  ہواور(۲)عرف کی وجہ سے جو اجازت مفہوم ہوتی ہے(یعنی دلالۃ اجازت) جیسے کسی سائل (بھیک مانگنے والے کو) کوئی پرانی ٹوٹی ہوئی چیزیا اس طرح کی کوئی چیز دینا ،جس پر عرف جاری ہو۔(1)

قریبی رشتہ داروں کی مدد کی ترغیب:

خواتین کو چاہیے کہ اپنے قریبی رشتے داروں کی مدد کرتی رہیں کہ اس میں زیادہ ثواب ہے چنانچہ حضرت عبد اللہ بن مسعود کی زوجہ حضرت زینب بیان کرتی ہیں: میں مسجد میں موجود تھی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دیکھا آپ نے فرمایا: عورتوں کی جماعت تم صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی سے کرو۔ اور زینب اپنے خاوند اور زیرکفالت یتیموں پر خرچ کرتی تھیں انہوں نے اپنے خاوند سے کہا آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پوچھیں کہ اگر میں آپ پر اور زیر کفالت یتیم بچوں پر صدقہ کروں تو کیا میری طرف سے ادا ہو جائے گا؟ تو انہوں نے کہا تم خود ہی پوچھ لو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس گئی تو وہاں دروازے پر ایک اور انصاری عورت کھڑی تھی۔ اس کی ضرورت بھی میری جیسی تھی۔ اتنے میں بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے تو ہم نے انہیں کہا آپ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پوچھیں کہ اگر میں اپنے خاوند اور زیرکفالت یتیموں پر صدقہ کروں تو کیا وہ ہو جائے گا؟ مختصراً حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے پوچھا توآپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ہاں اس کے لئے دگنا اجر ہے۔ ایک رشتہ داری کا اور دوسرا صدقے کا اجر۔ (2)

حج میں کچھ ممنوعہ چیزیں

ارشاد فرمایا: اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌۚ-فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَۙ-وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّؕ- (3) ترجمہ : حج چند معلوم مہینے ہیں تو جو اِن میں حج کی نیت کرے توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اورنہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑاہو ۔
[1] … عمدۃ القاری، کتاب الزکوٰۃ، باب اجر المرأة اذا تصدقت،6/418 [2] … بخاری کتاب الزکاۃ، باب الزکاۃ علی الزوج و الایتام فی الحجر، 2/121، حدیث:1466 [3] … پ2، البقرہ:197

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن