دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

صدقہ دینے والی خواتین کے لئے بشارت

book_icon
عورت اور قرآن
            

صدقہ دینے والی خواتین کے لئے بشارت

ارشاد فرمایا: اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ(۱۸)(1) ترجمہ : بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کیلئے کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے۔ اس آیت میں فرمایا کہ بیشک وہ مرد اور عورتیں جنہوں نے خوش دلی اور نیک نیت کے ساتھ حق داروں کو صدقہ دیا اور راہِ خدا میں خرچ کیا تو ان کیلئے صدقہ کرنے اور راہِ خدا میں خوش دلی کے ساتھ خرچ کرنے کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔(2) عورتوں کا یوں صدقہ و خیرات کرنا عموما شوہر کے مال سے ہوتا ہے ، اس میں حکم یہ ہے کہ اگر بیوی شوہرکی اجازت سے شوہر کے مال کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرے،تو شوہراور بیوی  دونوں کواس کا ثواب ملتا ہے،شوہر کومال کمانے(اورحقیقتاًاسی کے مال سے صدقہ ہونے کا)اور بیوی کو صدقہ دینے کا ۔ نیزعلمائے کرام فرماتے ہیں کہ شوہر نے چونکہ محنت و مشقت سے مال کمایا ،لہٰذا اُسے ثواب بھی زیادہ ملےگا، اس لیے جب آپ کی اجازت سے آپ کے گھر والےآپ کی کمائی سےزکوٰۃ وصدقہ وغیرہ دیتے ہیں،تواس کا ثواب آپ کو بھی ملے گا اور آپ کے گھر والوں کو بھی ملے گا،بلکہ علماء و محدثین کی تصریحات کے مطابق آپ کو زیادہ ثواب ملے گا ، البتہ زکوٰۃ کے معاملے میں پوری صراحت و وضاحت سے اجازت دیں اور اس چیز کا خیال بھی رکھیں کہ آپ کا فرض ادا ہو گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے کچھ صدقہ کرتی ہےتو اسے اس کا ثواب ملتا ہےاور اسی طرح شوہر کوبھی ثواب ملتا ہے اور اسی طرح خازن(ملازم) کو بھی ثواب ملتا ہے اور ان میں سے کسی کے اجر و ثواب میں کمی نہیں ہوگی،شوہر کے لئے کمانے اور عورت کے لئے خرچ کرنےکاثواب ہے۔(3) علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جان لو!عامل(ملازم) اور وہی خازن ہے اور بیوی اور غلام کے لئے مالک کی طرف سےان تصرفات کی اجازت ہوناضروری ہے، اگرکسی
[1] … پ27، الحدید:18 [2] … مدارک، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۱۰، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴ / ۲۳۰، ملتقطاً [3] … مسند احمد، مسند السیدہ عائشہ،9/395، حدیث:24734

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن