30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے کنگن پہنائے؟ یہ سن کر اس صحابیہ رضی اللہ عنہا نے فوراً وہ کنگن اُتار کر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے عرض کی: یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے ہیں۔(1)
صدقہ اور متصدقہ
ارشاد فرمایا:
وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ (2)
ترجمہ : اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں ۔
اس آیت میں ان مردوں اور عورتوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے عطا کئے ہوئے مال میں سے اس کی راہ میں فرض اور نفلی صدقات دئیے ۔
عموماً دیکھنے میں آتا ہے کہ عورتوں میں راہِ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے، الحمد للہ؛ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے عورتوں کو بطورِ خاص خرچ کرنے کا حکم بھی دیا ہے،چنانچہ بخاری شریف میں ہے:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عید الاضحی یا عیدالفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے۔ (وہاں) آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔(3)راوی بیان کرتے ہیں: عورتیں اپنے زیورات، کانوں کی بالیاں اور انگوٹھیاں وغیرہ صدقہ کرتے ہوئے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں۔(4)
ایک اور حدیث میں ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بکری ذبح کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اس کا کتنا حصہ باقی ہے؟ کہا: صرف ایک دستی، آپ نے فرمایا: اس کی ایک دستی کے سوا سب باقی ہے۔(5)
[1] … ابوداود، کتاب الزکوة، باب الکنز ماھو...الخ، ص ۲۵۴،حدیث:۱۵۶۳
[2] … پ22، الاحزاب:35
[3] … بخاری، کتاب الزکوۃ، باب الزکوٰۃ علی الاقارب،2/120، حدیث:1462
[4] … مسلم، کتاب صلاۃ العیدین، باب،ص:341، حدیث:2048
[5] … ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، باب-33، 4/212، حدیث:2478
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع