دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ادائے زکوٰ ۃ کا حکم

book_icon
عورت اور قرآن
            
(3) واجب و سنت اعتکاف میں ایک لمحے کیلئے بلااجازت ِ شرعی مسجد سے نکلے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔(1)

ادائے زکوٰ ۃ کا حکم

ارشاد فرمایا: وَ اٰتِیْنَ الزَّكٰوةَ (2) ترجمہ :اور زکوٰۃ دو۔ اس آیت کریمہ میں ازواجِ مطہرات سے فرمایا گیا کہ اگر تمہارے پاس مال ہو تو اس کی زکوٰۃ ادا کرو۔یہی حکم تمام مسلمان عورتوں کے لئے بھی ہے کہ اگر ان کے پاس اتنا مال ہو جس پر زکوٰۃ فرض ہو جائے تو وہ اس کی زکوٰۃ ادا کریں۔

زکوٰۃ اور سیرتِ صحابیات:

ازواج مطہرات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن زکوٰۃ کے معاملے میں بہت فکرمند ہوا کرتی تھیں ، چنانچہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں چاندی سے نقش و نگار کیے ہوئے سونے کے کنگن پہناکرتی تھی (ایک دن )میں نے عرض کی: یارسول اﷲ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، کیا یہ بھی(وہ) کنز ہے(جس کی وعید قرآن پاک میں ہے)؟ ارشادفرمایا: جو وجوبِ زکوۃ کی مقدارکو پہنچے اور تم اس کی زکوۃ ادا کر دو تو وہ کنز نہیں ۔(3) حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ایک ہار لے کر حاضر ہوئی، اس میں ستر (70) مثقال (297.5 گرام)سونا تھا ۔ میں عرض کیا: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، آپ اس سے زکوٰۃ وصول فرمالیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس سے پونے دو مثقال(7.43 گرام) سونازکوۃ نکال دی۔(4) ابو داؤد شریف میں ہے کہ ایک صحابیہ  بارگاہِ رسالت  میں حاضر ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں سونے کے دو بڑے بڑے کنگن تھے جنہیں دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان سے پوچھا:کیا تم ان کی زکوٰۃ دیتی ہو؟ عرض کی: نہیں!ارشاد فرمایا: تو کیا یہ پسند کرتی ہو کہ قیامت کے دن  اللہ تعالیٰ تمہیں (ان کی زکوٰۃ نہ دینے کے سبب) آگ
[1] … بہارِ شریعت، حصہ پنجم، اعتکاف کا بیان، ۱/۱۰۲۰-۱۰۲۶ملخصًا [2] … پ22، الاحزاب:33 [3] … ابوداود،کتاب الزکوٰۃ، باب الکنز ما ھو، 2/137،حدیث:1564 [4] …دارقطنی، کتاب الزکوٰۃ، باب زكاة الحلی، 2/499، حدیث: 1952

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن