دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

رمضان اور اعتکاف میں بیوی سے قربت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
میں آیت کا یہ حصہ نازل ہوا۔(1)اور رمضان کی راتوں میں کھانا پینا مباح فرمادیا گیا۔ آیت میں سفید اور سیاہ ڈورے کا تذکرہ ہے۔ اس سے رات کو سیاہ ڈورے سے اور صبح صادق کو سفید ڈورے سے تشبیہ دی گئی ہے اور معنی یہ ہیں کہ تمہارے لیے کھانا پینا رمضان کی راتوں میں مغرب سے صبح صادق تک جائز کردیا گیا۔

رمضان اور اعتکاف میں بیوی سے قربت:

فرمایا:’’ وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَۙ-فِی الْمَسٰجِدِؕ ‘‘اور عورتوں سے ہم بستری نہ کرو جبکہ تم مسجدوں میں اعتکاف سے ہو۔‘‘ اس میں بیان ہے کہ رمضان کی راتوں میں روزہ دار کے لیے بیوی سے ہم بستری حلال ہے جبکہ وہ معتکف نہ ہو کہ اعتکاف میں عورتوں سے میاں بیوی والے تعلقات حرام ہیں۔

ازواجِ مطہرات کا اعتکاف:

اس آیت میں اعتکاف کرنے والے کے بارے میں ایک شرعی مسئلے کا بیان ہوا، اسی مناسبت سے ہم یہاں اعتکاف کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا عمل مبارک،ا عتکاف کے فضائل اور اعتکاف سے متعلق مزید مسائل بیان کرتے ہیں۔ چنانچہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضور پُرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو وفات دی اور آپ کے بعد آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہنَّ اعتکاف کیا کرتیں۔ (2)

اعتکاف کے چند مسائل:

(1) عورتوں کا اعتکاف ان کے گھروں میں مسجد ِ بیت میں جائز ہے اور فی زمانہ انہیں مسجدوں میں اعتکاف کی اجازت نہیں۔ مسجد بیت گھر کی وہ جگہ ہے جسے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے مخصوص کردیا گیا ہو۔ (2) واجب اور سنت اعتکاف میں روزہ شرط ہے۔نفلی اعتکاف میں روزہ ضروری نہیں اور نفلی اعتکاف چند منٹ کا بھی ہوسکتا ہے۔ جب بھی عورتیں مسجد بیت یعنی گھریلو مسجد میں جائیں ، نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں۔
[1] … خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۸۷،۱/۱۲۶، بخاری، کتاب الصوم، باب قول اللہ جل ذکرہ: احلّ لکم… الخ، ۱/۶۳۱، الحدیث: ۱۹۱۵ [2] … بخاری، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر…الخ، ۱/۶۶۴، الحدیث:۲۰۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن