دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

روزہ اور روزہ دار

book_icon
عورت اور قرآن
            

روزہ اور روزہ دار

ارشاد فرمایا: وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ (1) ترجمہ :اور روزے رکھنے والے اورروزے رکھنے والیاں۔ اس آیت کریمہ میں نفلی روزے رکھنے والے مردوں اور عورتوں کا تذکرہ ہے ۔ منقول ہے کہ جس نے ہر ہفتہ ایک درہم صدقہ کیا وہ خیرات کرنے والوں میں اور جس نے ہر مہینے اَیّامِ بِیض (یعنی قمری مہینے کی 13، 14، 15 تاریخ) کے تین روزے رکھے وہ روزے رکھنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی از واج مطہرات رضی اللہ عنہن اور دیگر صحابیات فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں کا بھی خوب اہتمام کرتی تھیں ، چنانچہ ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بکثرت روزے رکھا کرتی تھیں ۔ایک مرتبہ حضرت جبریل علیہ السلام نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے آپ کی شان میں یہ الفاط کہے :حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بہت عبادت کرنے والی، روزہ رکھنے والی اور جنت میں آپ کی زوجہ ہیں۔(2) یہاں تک کہ حافظ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا روزے کی حالت میں فوت ہوئیں۔(3)  اورحضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں: جب میں اپنی والدہ(امِ فضل) کے پیٹ میں تھا اس وقت بھی میری والدہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتی تھیں۔(4) حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ ہجرت کر کے مدینہ منورہ جا رہی تھیں اور روزہ دار تھیں۔ راستے میں ایک یہودی کے مکان پر پہنچیں تاکہ روزہ افطار کر لیں۔ اس دشمنِ اسلام نے انہیں ایک مکان میں بند کر دیا تاکہ انہیں روزہ افطار کرنے کے لیے ایک قطرہ پانی بھی نہ مل سکے۔ جب سورج غروب ہو گیا اور انہیں روزہ افطار کرنے کی فکر ہوئی تو اندھیری بند کوٹھڑی میں اچانک کسی نے ٹھنڈے پانی کا بھرا ہوا ڈول ان کے سینہ پر رکھ دیا جس سے انہوں نے روزہ افطار کر لیا ۔(5)
[1] … پ22، الاحزاب:35 [2] … طبقات ابن سعد، ذکر ازواج رسول، حفصہ بنت عمر،10/82 [3] … الاصابہ، كتاب النساء، حرف الحاء المہملۃ، حفصہ بنت عمر، 8/86 [4] … ابن سعد، تسمیۃ غرائب نساء العرب،ام الفضل، 10/263 [5] … حجۃ اللہ علی العالمین، المطلب الثالث فی ذکر بعض کرامات اصحاب رسول اللہ، ص:623 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن