30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لیے یہی حکم ہے کہ وہ نمازپڑھیں۔
اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ اور عبادت:
حکم الٰہی کی تعمیل میں اَزواجِ مطہرات رضی اللہ عنہنَّ فرض نمازوں کی بھر پور پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں اور دیگر عبادات میں بھی خوب کوشش کیا کرتی تھیں ،چنانچہ سیرت کی کتابوں میں مذکور ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روزانہ بلا ناغہ نمازِ تہجد پڑھنے کی پابند تھیں اور اکثر روزہ دار بھی رہا کرتی تھیں اور اُمُّ المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مروی ہے کہ آپ اکثر روزہ دار رہا کرتی تھیں اور تلاوتِ قرآن مجید اور دوسری قسم قسم کی عبادتوں میں مصروف رہا کرتی تھیں۔(1)
مسلم شریف میں ہے: (ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے دن اور رات میں بارہ رکعات پڑھیں اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے میں نے ان رکعات کو ترک نہیں کیا۔(2)
اللہ تعالیٰ اُمت کی ماؤں کی عبادات کا صدقہ ان کی روحانی بیٹیوں کو بھی نماز ،روزہ اور زکوٰۃ وغیرہ عبادات کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
نسبت پر بھروسہ کر کے نماز نہ پڑھنے والوں کو نصیحت:
یہاں اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ کو حکم دیا گیا کہ نمازپڑھاکرو ۔اس سے معلوم ہوا کہ کسی کویہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی قرابت کے باعث اگرکوئی نماز کی تارک ہوگی تو اس سے کسی قسم کی پوچھ نہیں ہوگی۔اس سے ان خواتین کوعبرت حاصل کرنی چاہیے کہ جو نماز نہیں پڑھتیں اور انہیں جب عمل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے تو نسبت کابہانہ بنادیتی ہیں کہ ہماری نسبت اچھوں کے ساتھ ہے ا س لئے اگر ہم ان احکام پر عمل نہ کریں تو بھی ہمارا بیڑہ پارہے۔ معاذ اللہ
[1] … سیرتِ مصطفی،انیسواں باب، ازواجِ مطہرات، ص۶۶۰، ۶۶۲-۶۶۳
[2] … مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین و قصرھا، فضل السنن الراتبہ قبل الفرائض و بعدھا،ص:286، حدیث:728(1694)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع