دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

تیمم کی اجازت کی صورت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
اے آلِ ابوبکر! یہ تمہاری پہلی ہی برکت نہیں ہے یعنی تمہاری برکت سے مسلمانوں کواس سے پہلے بھی بہت آسانیاں ہوئیں اور بہت فوائد پہنچے ہیں ۔ پھر جب کچھ وقت بعد اونٹ اٹھایا گیا تو اس کے نیچے سے ہار مل گیا۔(1) ہار گم ہونے اور رحمت ِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نہ بتانے میں بہت سی حکمتیں اور امت کے لیے فوائد تھے ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس واقعے سے تیمم کا حکم معلوم ہوگیا جس سے قیامت تک مسلمان نفع اٹھاتے رہیں گے۔ نیزحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ہار کی وجہ سے نبی رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا وہاں قیام فرمانا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت و مرتبے کو ظاہر کرتا ہے اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ہار تلاش کرنے میں اس بات کی ہدایت ہے کہ حضور تاجدارِ انبیاء صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات کی خدمت مؤمنین کے لیے سعادت ہے۔

تیمم کی اجازت کی صورت:

آیت میں تیمم کے حکم میں تفصیل بیان کردی گئی جس میں یہ بھی داخل ہے کہ تیمم کی اجازت جس طرح بے غسل ہونے کی صورت میں ہے، اسی طرح بے وضو ہونے کی صورت میں بھی ہے؛چنانچہ فرمایا گیا کہ اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو اور تمہیں وضو یا غسل کی حاجت ہے یا تم بیتُ الْخَلاء سے قضائے حاجت سے فارغ ہوکر آؤ اور تمہیں وضو کی حاجت ہو یا تم نے عورتوں سے ہم بستری کی ہو اور تم پر غسل فرض ہوگیا ہو تو ان تمام صورتوں میں اگر تم پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو؛ خواہ پانی موجود نہ ہونے کے باعث یا دور ہونے کے سبب یا اس کے حاصل کرنے کا سامان نہ ہو نے کے سبب یا سانپ، درندہ، دُشمن وغیرہ کے ڈر سے؛ تو تم تیمم کرسکتے ہو۔ یاد رہے کہ جب عورت کوحَیض و نِفاس سے فارغ ہونے کے بعد غسل کی حاجت ہو اوروہ اس وقت پانی پر قدرت نہ پائے تو اس صورت میں اسے بھی تیمّم کی اجازت ہے، جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے۔ آیت کے آخر میں ’’ فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا: تو پاک مٹی سے تیمم کرو ‘‘ سے تیمم کرنے کا طریقہ بھی ارشاد فرمایا جس کا خلاصہ اور چند احکام یہ ہیں :

تیمم کا طریقہ:

تیمم کرنے والا پاکی حاصل کرنے کی نیت کرے اور جو چیز مٹی کی جنس سے ہو جیسے گرد، ریت، پتھر، مٹی کا
[1] … بخاری، کتاب التیمم، باب التیمم، ۱/۱۳۳، حدیث: ۳۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن