دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

تیمم کے حکم کی تفصیل

book_icon
عورت اور قرآن
            
اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآىٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُؕ-مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(۶)(1) بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیتُ الخلاء سے آیا ہویا تم نے عورتوں سے صحبت کی ہو اور ان صورتوں میں پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرلو تو اپنے چہروں اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرلو۔ اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے لیکن وہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں خوب پاک کردے اور اپنی نعمت تم پر پوری کردے تاکہ تم شکر ادا کرو۔ اس آیتِ کریمہ کی ابتداء میں فرمایا گیا ہے کہ اگر تم پر غسل فرض ہو تو غسل کر کے خوب پاک ہوجاؤ ۔ عورتوں پر دیگر اسباب کے علاوہ حیض و نفاس سے بھی غسل لازم ہو جاتا ہے۔ حیض کا مسئلہ صفحہ 258پر سورۂ بقرہ ،آیت نمبر 222میں مذکور ہے اور نفاس سے غسل لازم ہونا اجماع سے ثابت ہے۔مذکورہ بالا آیت میں تیمم کا بھی بیان ہے ؛تیمم کی تفصیل آگے سورۂ نساء آیت نمبر 43میں مذکور ہے،نیز یہاں اختصار کے پیش نظر غسل و تیمم کی مزید تفصیلات ذکر نہیں کی جا رہیں ،ان سے متعلق مزید تفصیل جاننے کیلئے فقہی کتابوں کا مطالعہ فرمائیں۔

تیمم کے حکم کی تفصیل

ارشاد فرمایا: وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآىٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا(۴۳) (2) ترجمہ : اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتو ں سے ہم بستری کی ہواور پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرو تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا مسح کرلیا کرو بیشک اللہ معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے۔

شان نزول:

غزوۂ بنی مُصْطَلَق میں لشکرِ اسلام رات کے وقت ایک بیابان میں رکا۔یہاں اُمّ المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہار گم ہوگیاجس کی تلاش کے لئے سیّد ِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہیں قیام فرمایا۔صبح ہوئی تو پانی نہ تھا،اس پر اللہ تعالیٰ نے تیمم کے حکم پر مشتمل یہ آیت نازل فرمائی۔ یہ دیکھ کر حضرت اُسَیْدْ بن حضیر رضی اللہ عنہ نے کہا:
[1] … پ6، المائدہ :6 [2] … پ5، النساء :43

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن