دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

عورتوں سے متعلق فقہی احکام

book_icon
عورت اور قرآن
            
اس آیت سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ ان کے یقین پر یقین میں اضافہ ہو اورآسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کی ملک ہیں اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے اور ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اہل ِ ایمان سے فتح و نصرت کا وعدہ فرمایا اوران کے دلوں کو تسکین دی،اس کی ایک حکمت یہ ہے کہ ایمان والے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کریں جس پر اللہ تعالیٰ انہیں ثواب عطا فرمائے اورایمان والے مَردوں اور عورتوں کو ان باغوں میں داخل فرمادے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ دوسری حکمت یہ ہے کہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ان گناہوں کو مٹادے جو ان سے سرزَد ہوئے تاکہ وہ گناہوں سے پاک اور صاف ہو کر جنت میں داخل ہوں ، اور یہ جنت میں داخل کیا جانا اور برائیوں کا مٹا دیا جانا اللہ تعالیٰ کے یہاں بڑی کامیابی ہے۔تیسری حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مدینہ منورہ کے منافق مَردوں اورمنافقہ عورتوں کو اور مکہ مکرمہ کے مُشرک مردوں اور مشرکہ عورتوں کو ان کے باطنی اور ظاہری کفر کی وجہ سے عذاب دے جو اللہ تعالیٰ پر بُراگمان کرتے ہیں کہ وہ اپنے رسول، دو عالَم کے سردار محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور ان پر ایمان لانے والوں کی مدد نہ فرمائے گا ۔ان کے بُرے گمان کا وبال عذاب اور ہلاکت کی صورت میں انہیں پر ہے اور اللہ تعالیٰ نے اُن پر غضب فرمایا اور ان پر لعنت کی اور آخرت میں ان کے لیے جہنم تیار فرمائی اور جہنم کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔(1)

باب:09

عورتوں سے متعلق فقہی احکام

اس باب میں فقہی کتابوں میں موجود احکام کے موضوعات کی ترتیب سے ان فقہی احکام کا تذکرہ ہے جو عورتوں سے متعلق قرآن مجید میں بیان کیے گئے ہیں ۔

غسل کی فرضیت اور تیمم کی رخصت کا بیان

ارشاد فرمایا: وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْاؕ-وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى ترجمہ : اور اگر تم بے غسل ہو تو خوب پاک ہوجاؤ اور اگر تم
[1] … خازن ، الفتح ، تحت الآیۃ:۵ - ۶ ، ۴ / ۱۴۶، مدارک، الفتح، تحت الآیۃ: ۵-۶، ص۱۱۴۱، روح البیان، الفتح، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۹ / ۱۴-۱۶، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن