30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَاۚ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۸)(1)
ہوگا، وہ عرض کریں گے، اے ہمارے رب!ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ا س فرمان ’’ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ ‘‘ کے بارے میں فرماتے ہیں: ایمان والوں کو ان کے اعمال کے مطابق نور عطا کیاجائے گا (جس کی روشنی میں وہ پل صراط پار کریں گے،حتّٰی کہ)ان میں سے بعض مومن ایسے ہوں گے جن کا نور پہاڑ کی مانند ہو گا اور بعض مومن ایسے ہوں گے جن کا نور کھجور کے درخت کی مثل ہو گااور ان میں سے سب سے کم نور ا س شخص کا ہوگا جس کا نور اس کے انگوٹھے پر ہو گا جو کہ کبھی روشن ہو گا اور کبھی بجھ جائے گا۔(2)
ہم خدا کی بارگاہ میں وہی دعا کرتے ہیں جو اوپر آیت میں سکھائی گئی ہے:
رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَاۚ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۸) (3)
ترجمہ :اے ہمارے رب!ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
کفار کے اہلِ خانہ کا انجامِ بد
ارشاد فرمایا:
فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖؕ-قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ(۱۵)(4)
ترجمہ :تو تم اس کے سوا جس کی عبادت کرنا چاہتے ہو، کرلو۔ (اے نبی) تم فرماؤ:بلاشبہ نقصان اٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا۔سن لو! یہی کھلا نقصان ہے۔
کفار کے اہل خانہ اس صورت میں خسارے میں ہوں گے جب وہ دین میں اپنے گھر کے سربراہ کی پیروی کریں گے جیسا کہ عموما ہوتا ہے ورنہ جن کے بیوی بچے مسلمان ہوگئے وہ تو یقینا نجات پاجائیں گے۔ کفار کے اہل خانہ میں سے ہونے کا نقصان بکثرت ظاہر ہوتا ہی ہے کہ ایمان کی تباہی کا بہت زیادہ خطرہ رہتا ہے اور یہ بات خود حدیث مبارک میں بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ہر ایک بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے فطرت پر پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی بنادیتے ہیں یا نصرانی بنادیتے
[1] … پ28،تحریم:8
[2] … مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الزہد، کلام ابن مسعود، ۸ / ۱۶۴، الحدیث: ۴۳
[3] … پ28،تحریم:8
[4] … پ23 ، الزمر:15
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع