30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تاریکی سے بھری ہوئی ، ہیں اﷲ میری نماز کی برکت سے انہیں نورانی کردیتا ہے۔ (1)
(2)حضرت عطاء بن ابی رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا :کیا میں تمہیں جنتی عورت نہ دکھاؤں؟میں نے کہا: ہاں ضرور ۔فرمایا: یہ سیاہ رنگ والی عورت؛یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس آئی تھی اور عرض کیا تھا :یارسول اﷲ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،میں مرگی میں گر جاتی ہوں اور میرا ستر بھی کھل جاتا ہے، میرے لیے اﷲ سے دعا کیجئے۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہے تو صبرکر، تیرے لیے جنت ہے اور اگر توچاہے تو میں اﷲ سے دعا کردوں کہ تجھے آرام دے۔ اس نے عرض کی :میں صبرکروں گی۔ پھر عرض گزار ہوئی کہ میرا ستر کھل جاتا ہے اﷲ سے یہ دعا کردیں کہ میرا ستر نہ کھلے۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کے لیے دعا فرما دی۔(2)
مومنہ عورتوں کو پل صراط پر نورملنا اور جنتوں کی بشارت
ارشاد فرمایا:
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ(۱۲) یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْۚ-قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًاؕ-فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌؕ-بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُؕ(۱۳)(3)
ترجمہ : جس دن تم مومن مردوں اورایمان والی عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی دائیں جانب دوڑرہا ہے (فرمایا جائے گا کہ) آج تمہاری سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں تم ان میں ہمیشہ رہو، یہی بڑی کامیابی ہے۔جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہم پر نظر کردو ہم تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ، کہا جائے گا:تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ تو وہاں نور ڈھونڈو ، جبھی ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا۔
[1] … مسلم،کتاب الجنائز، باب الصلاۃ علی القبر،ص:370، حدیث:956(2215)، بخاری،کتاب الصلاۃ، باب کنس المسجد والتقاط الخرق،1/99، حدیث:458
[2] … بخاری، کتاب المرضی، باب فضل من يصرع من الريح، 7/116، حدیث: 5652
[3] … پ27، الحدید:12-13
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع