دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

خواتین کے لیے مزید دو دعائیں:

book_icon
عورت اور قرآن
            
یہاں آیت میں اگر خطاب حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں ہو گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے کوئی گناہ ہوا تھاجس کی معافی مانگنے کا فرمایا گیا کیونکہ آپ یقینی طور پر گناہوں سے معصوم ہیں بلکہ یہ کسی دوسرے مقصد کے پیش نظر فرمایا گیا ، جیسا کہ امام جلالُ الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم گناہوں سے معصوم ہیں اس کے باوجود آپ کو گناہ سے مغفرت طلب کرنے کا فرمایا گیا (یہ امت کی تعلیم کے لئے ہے) تاکہ اس معاملے میں امت آپ کی پیروی کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مغفرت طلب بھی کی ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا:میں روزانہ سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں استغفار کرتا ہوں۔(1) علامہ احمد صاوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :یہاں حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طرف ’’ذَنْبْ‘‘ کی جو نسبت کی گئی اس سے مراد آپ کے اہلِ بیت کی خطائیں ہیں، نیزاس آیت میں امت کے لئے بھی بشارت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے فرمایا کہ مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کی بھی مغفرت طلب فرمائیں اور آپ کی شان یہ ہے کہ آپ شفاعت فرمانے والے اورمَقْبُولُ الشَّفاعَت ہیں (تو آپ جس کی مغفرت طلب فرمائیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور قبول ہو گی۔)(2) نوٹ:اس مسئلے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئےتفسیر صراط الجنان سے پارہ24، سورہِ مومن ،آیت نمبر 55 کے تحت مذکور تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔

خواتین کے لیے مزید دو دعائیں:

خواتین کے لئے یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دو دعائیں ذکر کی جاتی ہیں: (1)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک حبشی عورت یا مردمسجد میں جھاڑو دیتے تھے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے گم پایا تو اس عورت یا مرد کے متعلق پوچھا۔ لوگوں نے عرض کی: وہ فوت ہو گئے ہیں۔ فرمایا :تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی ؟راوی کہتے ہیں کہ شاید انہوں نے اس کا معاملہ زیادہ اہم نہ جانا۔مزید فرمایا: مجھے اس کی قبر بتاؤ۔ لوگوں نے بتائی تو آپ نے اس قبر پر نماز پڑھی ،پھر فرمایا: یہ قبریں اپنی میتوں پر
[1] … جلالین، القتال، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۴۲۱ [2] … صاوی، محمد، تحت الآیۃ: ۱۹، ۵ / ۱۹۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن