دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت حوا رضی اللہ عنہا کا نکاح اور مہر:

book_icon
عورت اور قرآن
            

حضرت حوا رضی اللہ عنہا کا نکاح اور مہر:

جب حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت حوا رضی اللہ عنہا کی طرف دستِ محبت بڑھانے کا ارادہ کیا تو فرشتوں نے عرض کی:اے آدم! علیہ السلام ،ٹھہر جائیں ،پہلے ان کا مہر ادا کریں۔آپ علیہ السلام نے فرمایا: ان کا مہر کیاہے ؟ فرشتوں نے عرض کی: ان کا مہر یہ ہے کہ آپ ہمارے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر تین یا دس مرتبہ درود پاک پڑھیں۔(1) چنانچہ آپ علیہ السلام نے درود پڑھا اور فرشتوں کی گواہی سے آپ علیہ السلام کا حضرت حوا رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوگیا۔اس سے معلوم ہوا کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہر موجود چیز کے لیے وسیلہ ہیں یہاں تک کہ اپنے والد حضرت آدم علیہ السلام کا بھی وسیلہ ہیں۔(2)

مہر سے متعلق ایک اہم مسئلہ:

درودِ پاک پڑھنے کو مہر شمار کرنا حضرت آدم علیہ السلام کے لیے تھا جبکہ ہمارے لیے حکم یہ ہے کہ درودِ پاک پڑھنا،تلاوتِ قرآن کرنا،قرآن مجیدیا علمِ دین پڑھانا اور حج و عمرہ کروانا عورت کا مہر شمار نہیں ہو سکتے۔

حضرت حواء رضی اللہ عنہا کا جنت میں قیام:

شیطان کو ذلیل و رسوا کر کے جنت سے نکال دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے فرمایا کہ آپ اور آپ کی بیوی حضرت حوا رضی اللہ عنہا جنت میں رہو اور جنتی پھلوں میں سے جہاں چاہو کھاؤ لیکن اس درخت کے قریب نہ جانا۔ وہ درخت گندم تھا یا کوئی اور ( جو بھی رب تعالیٰ کے علم میں ہے) چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا: وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ(۱۹)(3) ترجمہ : اور اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو پھر اُس میں سے جہاں چاہو کھاؤ اور اُس درخت کے پاس نہ جانا ورنہ حد سے بڑھنے والوں میں سے ہو جاؤگے۔ شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حواء رضی اللہ عنہا کو وسوسہ ڈالا؛ چنانچہ ابلیس ملعون نے اللہ
[1] … حاشیة الصاوی، ۱/۵۲ [2] … حاشیة الصاوی، ۲/۳۵۵ [3] … پ8، الاعراف:19

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن