دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
تھا کہ میری اُمّت کا پہلا لشکر جو دریائی سفر کرکے جہاد کے لیے جائے گا، اُس نے(اپنے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت ومغفرت) واجب کرلی۔ میں نے کہا تھا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! کیا مَیں بھی اُن کے ساتھ ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ہاں، تم بھی اُن کے ساتھ ہوگی۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: میری اُمّت کا پہلا لشکر جو قیصر(رومیوں کے بادشاہ) کے شہر (قسطنطنیہ) پر چڑھائی کرے گا اُن کی مغفرت ہوگی۔ میں نے کہا: میں بھی اُن کے ساتھ ہوں گی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: نہیں۔(1) چنانچہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے مرکز(یعنی مدینہ منورہ سے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ) سے درخواست کرکے قبرص پر بحری حملے کی اجازت لی اور لشکر تیار کیا، اُس لشکر میں حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اور اُن کی اہلیہ، حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا بھی شامل تھے۔ساحلِ شام سے کشتیوں پر مشتمل یہ بحری لشکر روانہ ہوا اور قبرص کے ساحل پر جا اُترا۔ حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا کشتی سے ساحل پر اُتریں اور گھوڑے پر سوار ہونا چاہا تو وہ بدک کر بھاگا، جس سے وہ زمین پر گر پڑیں اور انتقال کرگئیں۔یوں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی غیب کی خبر حرف بہ حرف پوری ہوئی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا نے بنتِ قرظ، کے ساتھ دریا کا سفر کیا جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں۔ پھر جب واپس ہوئیں اور اپنی سواری پر چڑھیں تو اُس سے گر گئیں اور(اسی میں) اُن کی وفات ہوگئی۔(2) اورحضرت اُمِ حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کا ایسا شان دار مقام و مرتبہ ہے کہ آج بھی آپ کے مزار پر لوگ کثرت سےحاضری دیتے اور مرادیں پاتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کا مزار مبارک قبرص کی تجارتی بندر گاہ اور سّیاحتی مقام لارناکا(Larnaca) شہر میں ہے۔ یہاں ایک جھیل کے کنارے ایک خُوبصُورت مسجد ہے جس کے ساتھ ان عظیم صحابیہ کا مزار ہے،انہیں وہاں ’’ شہیدۃ البحر‘‘ یعنی’’ سمندری شہیدہ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ قبرص کے لوگ’’ شہیدۃ البحر‘‘ کے مزار کی بے حد تعظیم کرتے ہیں، اُن کے وسیلے سے بارش مانگتے اور دیگر حاجات کے لیے بھی دُعائیں کرتے ہیں بلکہ جب جہاز یہاں سے گزرتے ہیں، تو احتراماً اپنے بادبان آدھی بلندی پر کر دیتے ہیں۔ اُن کا اعتقاد ہے کہ اِس طرح وہ آئندہ سفر میں بحری خطرات سے محفوظ رہتے ہیں۔
[1] … بخاری، کتاب الجھاد، باب ماقیل فی قتال الروم،4/42،حدیث:2924 [2] … بخاری، کتاب الجھاد، باب غزو المرأۃ فی البحر،4/33، حدیث:2877 -2878

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن