دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

تاریخ اسلام کی ایک عظیم مجاہدہ:

book_icon
عورت اور قرآن
            
سے ثواب حاصل کرسکتے ہیں تو عورتیں شوہروں کی فرمانبرداری اور پاکدامنی سے ثواب حاصل کرسکتی ہیں۔

تاریخ اسلام کی ایک عظیم مجاہدہ:

یہاں یہ یاد رہے کہ ویسے تو عورتوں کو پاکدامنی، شوہر کی خدمت اور اولاد کی تربیت سے بہت عظیم ثواب ملیں گے لیکن تاریخ اسلام میں جہاد میں شرکت کرنے والی خواتین کی بھی کمی نہیں۔ ایک نہایت خوبصورت واقعہ اس حوالے سے ذکر کیا جاتا ہے۔ ایک جلیل القدر صحابیہ ہیں جن کا نام حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا ہے۔ حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا کا قیام وادیٔ قباء میں تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اس گھرانے سے بہت انسیت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب بھی مسجدِ قباء تشریف لاتے، تو قیام حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا ہی کے گھر فرماتے۔ وہیں کھانے سے فارغ ہو کر قیلولہ بھی کرتے۔ آپ رضی اللہ عنہا بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے آرام کا خیال رکھتیں اور دِل و جان سے خدمت میں مصروف رہتیں۔ حجۃ الوداع کے بعد ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اُن کے گھر تشریف لائے۔ کھانا تناول فرمانے کے بعد آرام فرمایا، کچھ دیر بعد مُسکراتے ہوئے بیدار ہوئے، تو حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا نے پوچھا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ کیوں تبّسم فرما رہے ہیں؟ارشاد فرمایا: میری اُمّت کے کچھ لوگ اللہ کے راستے میں (جہاد کے لیے) سبز سمندر پر سوار ہو رہے ہیں۔ اُن کی مثال تخت پر بیٹھے بادشاہوں کی سی ہے۔ اِس پر اُنہوں عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میرے لیے دُعا فرمادیجیے کہ اللہ مجھے بھی اُن میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دُعا فرمائی کہ اے اللہ ! اِنہیں بھی اُن لوگوں میں شامل کردے۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم دوبارہ آرام فرما ہوگئے اور کچھ دیر بعد پہلے کی طرح مُسکراتے ہوئے اُٹھے۔ حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا نے اِس مرتبہ بھی وہی سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پہلے والی بات دُہرائی۔ اِس پر اُنہوں نے اپنی شرکت کے لیے دُعا کی درخواست کی، تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا ! تم سب سے پہلے لشکر میں شامل ہوگی(جو بحری راستے پر جہاد کرے گا) اور یہ کہ بعد والوں میں تمہاری شرکت نہیں ہے۔صحیح بخاری کی ایک اور حدیث میں حضرت عمیر بن اسود غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ رضی اللہ عنہ کا قیام ساحلِ حمص پر اپنے ہی ایک مکان میں تھا۔ اُن کے ساتھ اُن کی اہلیہ، حضرت اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔ ہم سے اُمّ ِ حرام رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سُنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن