30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھا کیونکہ اسے اپنی جان کاخطرہ تھااوریہی وہ شخص تھاجس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ نجات حاصل کی تھی اورایک قول یہ ہے کہ وہ شخص اسرائیلی تھاوہ اپنے ایمان کوفرعون اورآلِ فرعون سے مَخفی رکھتا تھا۔ امام ابنِ جریرطبری رحمۃ اللہ علیہ نے پہلے قول کوراجح قرار دیا ہے۔(1)
اس مردِ مومن نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت اور حق کی تائید میں اپنی قوم کے سامنے بہت شان دار دلائل بیان کئے اور اسی میں انہیں نصیحت کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ جو دنیا میں برا کام کرے گا تو اسے اس برے کام کے حساب سے آخرت میں بدلہ ملے گااور مرد و عورت میں سے جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی رضا والا اچھا کام کرے اوراس کے ساتھ ساتھ وہ مسلمان بھی ہوکیونکہ اعمال کی مقبولیت ایمان پر مَوقوف ہے ،تو انہیں جنت میں داخل کیاجائے گا جہاں وہ بے حساب رزق پائیں گے اور نیک عمل کے مقابلے میں زیادہ ثواب عطا کرنا اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل ہے۔(2)
آیت میں فرمایا کہ جنتی مردوں عورتوں کو جنت میں بے حساب رز ق ملے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے ہمیں بھی جنت میں داخلہ نصیب فرمائے، اٰمین۔
عورتیں ثواب میں مردوں سے پیچھے نہیں رہیں گی
ارشاد فرمایا:
لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْاؕ-وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَؕ-وَ سْــٴَـلُوا اللّٰهَ مِنْ فَضْلِهٖؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا(۳۲)(3)
ترجمہ :مردوں کے لئے ان کے اعمال سے حصہ ہے، اور عورتوں کے لئے ان کے اعمال سے حصہ ہے اور اللہ سے اس کا فضل مانگو ۔ بیشک اللہ ہر شے کو جاننے والا ہے۔
شانِ نزول:
اُم المؤمنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ہم بھی اگر مرد ہوتے تو جہاد کرتے اور مردوں کی طرح جان فدا کرنے کا ثوابِ عظیم پاتے۔(4)اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی اور اِنہیں تسکین دی گئی کہ مرد جہاد
[1] … طبری، غافر، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۱ / ۵۴
[2] … خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۷۲-۷۳، روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۴۰، ۸ / ۱۸۶، ملتقطاً
[3] … پ5، النساء :32
[4] … جلالین، النساء، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۲۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع