دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

مومن ِ آلِ فرعون کی زبان سے عورتوں کے جنت جانے کا ذکر

book_icon
عورت اور قرآن
            
کہ ان میں جو مرد یا عورت نیک عمل کریں ، وہ جنت میں داخل ہوں گے ، انہیں ان کے نیک اعمال کی پوری پوری جزا دی جائے گی جس میں سے تِل کے برابر بھی کمی نہ ہوگی۔قرآن میں بیان کردہ اس فرمان پر ہمارا ایمان ہے اور نیک عورتوں کا جنت میں جانا بھی یقینی ہے۔

ایک خوش نصیب صحابیہ کا تذکرہ:

یہاں ایمان کی تازگی کے لئے ایک صحابیہ کا تذکرہ کیا جاتا ہے ورنہ تو ہر صحابیہ ہی جنتی ہے، چنانچہ حضرت اُم سُلیم رضی اللہ عنہا ان خوش نصیب صحابیات میں سے ہیں جن کے بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جنتی ہونے کی بالتصریح بشارت دی تھی، ان کا اسم گرامی رمیصاء تھا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں جنت میں گیا تومجھ کوآہٹ معلوم ہوئی، میں نے کہا :کون ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ انس رضی اللہ عنہ کی والدہ غمیصاء(یا رُمیصاء) بنت ملحان ہیں۔(1)

مومن ِ آلِ فرعون کی زبان سے عورتوں کے جنت جانے کا ذکر

قرآن پاک میں ہے: مَنْ عَمِلَ سَیِّئَةً فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَاۚ-وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ(۴۰) (2) ترجمہ : جو برا کام کرے تو اسے بدلہ نہ ملے گا مگر اتنا ہی اور جو اچھا کام کرے مرد ہوخواہ عورت اوروہ ہو مسلمان تو وہ جنت میں داخل کیے جائیں گے وہاں بے حساب رزق پائیں گے۔ یہاں جو کلام مذکور ہے وہ قومِ فرعون کے ایک مردِ مومن کا ہے۔ سورۂ مومن میں ان کا تذکرہ بہت ہی زور دار انداز میں بیان کیا گیا ہے، تفصیل کے لئے وہاں مطالعہ فرمائیں، مختصر یہ ہے کہ جب فرعون نے اپنی قوم کو حضرت موسیٰ  علیہ السلام کے خلاف بھڑکایا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کی اور ا س کے فضل و رحمت پر بھروسہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس فتنے کو سرد کرنے کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت میں ایک اجنبی شخص کو کھڑا کر دیا، جس کے بارے میں مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ وہ مومن، فرعون کا چچازاد بھائی تھالیکن وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پرایمان لاچکاتھا اور اپنے ایمان کوفرعون اوراس کی قوم سے چھپا کر رکھتا
[1] … مسلم، کتاب فضائل الصحابہ، فضائل ام انس بن مالک،ص:1024، حدیث:2456(6320) [2] … پ24، المومن:40

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن