30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہلِ ایمان کو بیویوں کے ساتھ جنت میں داخلے کا مژدہ:
ایک اور آیت میں اہل ِ ایمان کو ان کی بیویوں کے ساتھ جنت میں داخلے کا مژدہ سنایا جائے گا چنانچہ سورہ زخرف میں فرمایا:
یٰعِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَۚ(۶۸) اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَۚ(۶۹) اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ(1)
ترجمہ : (ان سے فرمایا جائے گا) اے میرے بندو! آج نہ تم پر خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے۔وہ جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور وہ فرمانبردار تھے۔ تم اور تمہاری بیویاں جنت میں داخل ہوجائیں اور تمہیں خوش کیا جائے گا۔
یعنی دینی دوستی اور اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے والوں کی تعظیم اور ان کے دل خوش کرنے کے لئے ان سے فرمایا جائے گا:اے میرے بندو! آج نہ تم پر خوف ہے اور نہ تم غمگین ہوگے اور میرے بندے وہ ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور وہ فرمانبردارتھے،ان سے کہا جائے گا کہ تم اور تمہاری مومنہ بیویاں جنت میں داخل ہوجائیں اورجنت میں تمہارا اکرام ہوگا، نعمتیں دی جائیں گی اورایسے خوش کئے جاؤ گے کہ تمہارے چہروں پر خوشی کے آثار نمودار ہوں گے۔(2)
عورتوں کا جنت میں داخلہ اور بھر پور اجر ملنا
ارشاد فرمایا:
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا(۱۲۴)(3)
ترجمہ :اور جو کوئی مرد ہو یا عورت اچھے عمل کرے اور وہ مسلمان بھی ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران پر تل کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
فرمایا گیا کہ نجات کا دارومدارلوگوں کی جھوٹی امیدوں پر نہیں بلکہ ایمان و عمل پر ہے اور اللہ عزّوجلّ کا قانون یہ ہے کہ جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گاخواہ مشرکین میں سے ہو یا یہودو نصاریٰ میں سے ، جبکہ کافر کے عمل کا آخرت میں تو کوئی صلہ نہیں، البتہ دنیا میں اسے بدلہ دیدیا جاتا ہے ؛ ہاں اہلِ ایمان کا معاملہ یہ ہے
[1] … پ 25 ، الزخرف:68-70
[2] … ابو سعود، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۸-۷۰، ۵/۵۵۰، ملخصاً
[3] … پ5،النساء:124
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع