30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الْجَحِیْمِ(۷) رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۸)(1)
انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے ہمارے رب! اور انہیں اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں داخل فرما جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ،بیشک تو ہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
اس آیت سے اہل ِ ایمان خواتین کی ایک بڑی شان ظاہر ہوتی ہے کہ عرش اٹھانے والے اور اس کے اردگرد موجود فرشتے جو کہ بہت افضل مخلوق ہیں وہ اہل ایمان کی عورتوں، بچوں اور والدین سے محبت و الفت رکھتے، ان کی بھلائی چاہتے اور ان کے جنت میں داخلے کی دعائیں مانگتے ہیں چنانچہ فرمایا کہ عرش اٹھانے والے مقرب فرشتے اور ان کے علاوہ عرش کا طواف کرنے والے فرشتے مسلمانوں کے لئے بخشش اور عذابِ جہنم سے رہائی کی دعا مانگتے ہیں؛ اس کے ساتھ مومنین کی بیویوں اور بچوں کے لئے بھی دعا کرتے ہیں:
رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۸)(2)
ترجمہ : اے ہمارے رب!اور انہیں اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں داخل فرما جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ،بیشک تو ہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
نیک آدمی کی برکت والدین اور بیوی بچوں کو بھی ملتی ہے:
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نیک آدمی کی برکت ا س کے والدین اور بیوی بچوں کو بھی پہنچتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں بھی جنت اور ا س کی نعمتیں حاصل ہوجاتی ہیں ۔حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب مومن جنت میں داخل ہوگاتوپوچھے گا:میراباپ کہاں ہے؟ میری ماں کہاں ہے؟ میرے بچے کہاں ہیں؟ میری بیوی کہاں ہے؟ اسے بتایاجائے گاکہ انہوں نے تیری طرح نیک اعمال نہیں کیے،اس لیے وہ یہاں موجود نہیں ،تو وہ جنتی جواب میں کہے گا: میں اپنے لیے اور ان کے لیے نیک اعمال کیا کرتا تھا۔ پھر کہا جائے گاکہ اُن لوگوں کوبھی جنت میں داخل کردو۔(3)
[1] … پ24، المومن:7-8
[2] … پ24، المؤمن:8
[3] … بغوی، غافر، تحت الآیۃ:۸،۴/۸۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع