30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عورتیں جنت میں ہوں گی؟ہم نے عرض کی:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! ضرور ارشاد فرمائیے۔ فرمایاکہ ہر محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت کہ جب اسے غصہ دلایا جائے یااس کا شوہر اس سے ناراض ہوتو وہ کہے کہ میرا یہ ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے جب تک تو راضی نہ ہوگا میں سوؤں گی نہیں۔(1)
(3) ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !میں عورتوں کی طرف سے نما ئندہ بن کر حاضر ہوئی ہوں ، اللہ عزّوجلّ نے مردوں پر جہا د فرض فرمایا ہے اگر یہ زخمی ہوں تو اجرپائیں اور اگر شہید ہوجائیں تو اپنے رب عزّوجلّ کے پاس زندہ رہیں اور رزق دیئے جائیں اور ہم عورتیں ان کے گھر کی دیکھ بھال کرتی ہیں لہذا ہمارے لئے اس میں کیا اجر ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: تم جس عورت سے بھی ملوتواسے بتا دو کہ شوہر کی فرمانبرداری کرنا اور اس کے حق کوپہچاننا جہا د کے برابر ہے اور تم میں سے بہت کم عورتیں ایسا کرتی ہیں۔(2)
(4) نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس عورت کے مرتے وقت اس کا شوہر اس سے راضی ہو وہ جنت میں داخل ہوگی ۔(3)
مومنہ عورتوں کے لئے فرشتوں کی دعائیں
ارشاد فرمایا:
اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚ-رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ
ترجمہ :عرش اٹھانے والے اور اس کے ارد گرد موجود (فرشتے) اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور مسلمانوں کی بخشش مانگتے ہیں۔ اے ہمارے رب!تیری رحمت اور علم ہر شے سے وسیع ہے تو انہیں بخش دے جوتوبہ کریں اور تیرے راستے کی پیروی کریں اور
[1] … المعجم الکبیر، باب، العین، سعید بن جبیر عن ابن عباس،۱۲/۴۶، حدیث:۱۲۴۶۷
[2] … التر غیب والترھیب ،کتاب النکاح ، ترغیب الزو ج فی الوفاء بحق زوجتہ ، ۳/۲۱، حدیث:۳۰۰۹
[3] … ترمذی، کتاب الرضاع ، باب فی حق الزوج ،۲/۲۸۶،حدیث:۱۱۶۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع