30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ(۲۳)(1)
گے اور ان کے باپ دادا اور بیویوں اور اولاد میں سے جولائق ہوں گے اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس یہ کہتے آئیں گے۔
اس آیت سے پہلے والی آیات میں چند اچھی صفات کا ذکر کیا گیا کہ وہ لوگ جو اللہ کا عہد پورا کرتے ہیں ، معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے ،رشتے داروں سے اچھے تعلقات قائم رکھتے، اپنے رب سے ڈرتے ، برے حساب سے خوفزدہ رہتے ، رب کی رضا کی طلب میں صبر کرتے، نمازیں قائم کرتے، راہِ خدا میں پوشیدہ ،عَلانیہ خرچ کرتے اوربرائی کا جواب برائی سے دینے کی بجائے بھلائی کے ساتھ ٹال دیتے ہیں اور اس آیت میں فرمایا گیا کہ ان حضرات کوہمیشہ قائم و دائم رہنے والے باغات میں داخل کیا جائے گا اور ان نیک لوگوں کے باپ دادا، بیویوں اور اولاد میں سے بھی وہ لوگ ان باغوں میں داخل ہوں گے جو ایمان لائے اگرچہ اُن لوگوں نے اِن حضرات جیسے عمل نہ کئے ہوں جب بھی اللہ تعالیٰ نیکوں کے صدقے، نیکوں کے اعزاز و اکرام کے لئے باپ دادا، بیوی بچوں کو اُن کے درجے میں داخل فرمائے گا اور ان کے پاس فرشتے روزانہ دن اور رات میں تین مرتبہ تحائف اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی بشارتیں لے کر جنت کے ہر دروازے سے تعظیم و تکریم کرتے ہوئے آئیں گے اور کہیں گے: تم پر سلامتی ہو ، یہ اس کا ثواب ہے جو تم نے گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے پر صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ (2)
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی نیک شخص یا باعمل عالم کی بیوی ہونا بھی بہت بڑا شرف ہے کہ ایسی بیویاں اپنے شوہروں کے نیک اعمال کے صدقے جنت میں ان کے درجے میں پہنچ جائیں گی۔
یہاں نیک اور شوہر کی فرمانبردار بیویوں سے متعلق چار احادیث ملاحظہ ہوں:
(1)جو عورت اپنے رب سے ڈرے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ جس (دروازے) سے چاہو داخل ہوجاؤ۔(3)
(2)نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تمہاری عورتوں میں سے کون سی
[1] … پ13،الرعد:23
[2] … خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۶۴، مدارک، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۵۵۶، جلالین، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۴، ص۲۰۳، ملتقطاً
[3] … المعجم الاوسط، باب العین، من اسمہ عبد الرحمن، 3/319، حدیث:4715
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع