دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

نیک بیویوں کا جنت میں داخلہ

book_icon
عورت اور قرآن
            
نعمت یہ ہوگی کہ اللہ عزّوجلّ جنتیوں سے راضی ہو گا ۔کبھی نا راض نہ ہوگا ۔(1)یہ نعمت تمام نعمتوں سے اعلیٰ اور عاشقانِ الٰہی کی سب سے بڑی تمنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اللہ تعالیٰ کا دیدار کسی عمل کا بد لہ نہ ہو گا بلکہ یہ خاص رب عزّوجلّ کا عطیہ ہو گا۔ ’’ رَزَقَنَا اللہ تَعَالٰی بِجَاہِ حَبِیْبِہٖ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ‘‘ دنیا میں اللہ تعالیٰ کے راضی ہونے کی علامت: کسی بندے سے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے راضی ہونے کی ایک علا مت یہ ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کے نیک بندے راضی ہوں اور اسے نیک اعمال کی توفیق ملے ۔ جب اللہ عزّوجلّ کسی سے راضی ہوتا ہے تو فر شتوں میں اعلان ہوتا ہے کہ ہم اس سے راضی ہیں تم بھی اس سے راضی ہو جاؤ پھر تما م زمین والوں کے دلوں میں اس کی محبت پڑ جا تی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو حضرت جبریل علیہ السلام کو ند اکی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت رکھتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ حضرت جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر حضرت جبریل علیہ السلام آسمانی مخلوق میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت فرماتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو، چنانچہ آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ، پھر زمین والوں (کے دلوں) میں اس کی مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ (2) اس سے معلوم ہوا کہ بزر گا نِ دین کی طرف دلو ں کا مائل ہونا ان کے محبوبِ الٰہی ہونے کی علامت ہے جیسے صحابہ و اولیاء کی طرف دل کشش کرتے ہیں اور یونہی ازواجِ مطہرات، خاتون جنت بی بی فاطمہ، صحابیات، حضرت رابعہ بصریہ، والدہِ غوثِ اعظم رضی اللہ عنہنَّ سے اہل ِ ایمان سچی دلی ایمانی محبت کرتے ہیں۔

نیک بیویوں کا جنت میں داخلہ

ارشاد فرمایا: جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ ترجمہ : وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں
[1] … خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ:۷۲،۲/۲۶۱ [2] … بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکۃ، ۲ / ۳۸۲ ، الحدیث: ۳۲۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن