30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ ’’عَدن‘‘ جنت میں ایک خاص جگہ کا نام ہے اور ایک قول یہ ہے کہ عدن جنت کی صفت ہے۔(1)
آٹھ جنتوں کے اَسماء :
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک روایت یہ ہے کہ جنتیں آٹھ ہیں اورا ن کے نام یہ ہیں ( 1 ) دارُ الجلال۔ ( 2 ) دارُ القرار ۔ ( 3 ) دارُ السّلام۔ ( 4 ) جنتِ عدن۔ ( 5 ) جنتِ مأویٰ۔ ( 6 ) جنتِ خُلد۔ ( 7 ) جنت فردوس۔ ( 8 ) جنتِ نعیم۔(2)
جنتِ عدن اور اس کی نعمتیں :
جنت عدن کے بارے میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جنتِ عدن کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، اس کی ایک اینٹ سفید موتی کی ہے، ایک سرخ یاقوت کی اور ایک سبز زبرجد کی ہے، مشک کا گارا ہے، اس کی گھاس زعفران کی ہے، موتی کی کنکریاں اور عنبر کی مٹی ہے۔(3)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب اللہ تعالیٰ نے جنتِ عد ن کو پیدا فرمایا تو اس میں وہ چیزیں پیدا فرمائیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جنت عدن سے فرمایا: مجھ سے کلام کر۔ اس نے کہا ’’ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ ‘‘ بیشک ایمان والے کامیاب ہوگئے۔(4)
جنت کی سب سے بڑی نعمت:
مومن مرد و عورت پر جنت میں انعاماتِ الٰہیہ کے بیان کے ساتھ سب سے بڑی نعمت بیان فرمائی گئی۔ فرمایا: وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ : اور اللہ کی رضا سب سے بڑی ہے۔ یعنی جنت کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی
[1] … تفسیرکبیر، التوبۃ، تحت الآیۃ:۷۲،۶/۱۰۲
[2] … روح البیان، الصف، تحت الآیۃ: ۱۲،۹/۵۰۸
[3] … ابن ابی دنیا،صفۃ الجنۃ،۶/۳۱۹،الحدیث:۲۰
[4] … معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ احمد،۱/۲۱۵،الحدیث: ۷۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع