30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذرہ برابر نیکی کی حاجت ہےتاکہ جس حالت میں تم مجھے دیکھ رہے ہو میں اس سے نجات حاصل کرلوں۔ بیٹا جواب دے گا: اے والد! اگرچہ آپ نے تھوڑی سی چیز مانگی ہے لیکن مجھے بھی اسی چیز کا خوف ہے جس کا آپ کو ہے ،میں آپ کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اللہ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے:
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ(۳۴) وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ(۳۵) وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ(۳۶)(1)
ترجمہ : اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا ۔ اور اپنی ماں اور اپنے باپ۔ اوراپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔ (2)
بلکہ حالت یہ ہوگی کہ قیامت میں جو شخص مجرم قرار پائے گا وہ جہنم کے عذاب سے بچنے کےلئے اپنے بیوی بچے بھی فدیہ میں دینے کو آدمی تیار ہوجائے گا چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا:
یُّبَصَّرُوْنَهُمْؕ-یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىٕذٍۭ بِبَنِیْهِۙ(۱۱) وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ(۱۲)(3)
ترجمہ : مجرم آرزو کرے گا، کاش!اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کے بدلے میں اپنے بیٹے دیدے۔ اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی۔
باب:08
عورت اور جنت و جہنم
اس باب میں جنت کے اندر عورت کے بہترین احوال اور جہنم کے اندر بدترین حالات کا بیان ہے۔
مومنہ عورتوں کو جنت ِ عدن کے پاکیزہ محلات اور رضائے الٰہی کی بشارتیں
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍؕ-وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠(۷۲)(4)
ترجمہ : اللہ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں سے جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، ان میں ہمیشہ رہیں گے اور عدن کے باغات میں پاکیزہ رہائشوں کا (وعدہ فرمایا ہے) اور اللہ کی رضا سب سے بڑی چیز ہے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
اس آیت میں ان مومن مردوں اورعورتوں سے نعمتوں سے مال مال جنتوں اور ان جنتوں میں پاکیزہ محلات کا وعدہ فرمایا گیاہے جو ایک دوسرے کے رفیق ، بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والے ہیں اور نماز قائم کرتے ، زکوٰۃ دیتے اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں۔ آیت میں عدن کے باغات کا ذکر ہے ۔ ایک قول یہ
[1] … پ30، عبس:34-36
[2] … تفسیر ابن کثیر، عبس، تحت الآیۃ: 34-36، 8/326
[3] … پ 29 ، المعارج:11-12
[4] … پ10 ،التوبہ:72
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع