دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

قیامت والے دن زندہ دفن کی گئی لڑکی سے سوال

book_icon
عورت اور قرآن
            
ہو، چنانچہ حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ اس آیت ’’ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ‘‘کی تلاوت فرمائی تو (خوف کی وجہ سے) یہ دعا مانگی ’’ اللّٰہمَّ   مُنَّ   عَلَیْنَا وَقِنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ اِنَّکَ اَنْتَ الْبَرُّ الرَّحِیْمْ ‘‘ اے اللہ ! عزّوجلّ ، ہم پر احسان فرما اور ہمیں گرم ہوا کے عذاب سے بچا لے، بیشک تو ہی احسان فرمانے والا مہربان ہے۔(1) حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مہاجرین کی ایک جماعت میں مالِ غنیمت تقسیم فرما رہے تھے، اس موقع پر حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے کچھ کلام کیا توحضرت عمر رضی اللہ عنہن ے سخت الفاظ کے ساتھ انہیں ( دخل دینے سے) منع کیا، اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اے عمر! انہیں کچھ نہ کہو کیونکہ یہ اوّاہ ( یعنی خدا سے بہت ڈرنے والی) ہیں۔(2) حضرت عَباد بن حمزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں حضرت اَسماء رضی اللہ عنہا  کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور وہ اس آیت ’’ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ‘‘کی تلاوت فرما رہی تھیں،یہ آیت تلاوت فرمانے کے بعد رک گئیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں (گرم ہوا کے عذاب سے)پناہ مانگنے اور دعا کرنے لگیں۔ اس دوران میں بازار کسی کام سے گیا اور جب اپنا کام پورا کر کے واپس لوٹا تو ا بھی تک حضرت اَسماء رضی اللہ عنہا (گرم ہوا کے عذاب سے) پناہ مانگ اور دعا کر رہی تھیں ۔(3)

قیامت والے دن زندہ دفن کی گئی لڑکی سے سوال

درج ذیل آیت اور اس پر مختصر کلام ’’باب: مظلوم عورتیں ‘‘ میں گزر چکا ہے، یہاں باب کی مناسبت سے آیت کو دوبارہ ذکر کیا اور اس سے متعلق مزید تفصیلات بیان کی گئی ہیں ۔چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ(۸) بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ(۹)(4) ترجمہ :اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔ کس خطا کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟
[1] … مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب صلاۃ التطوّع والامامۃ،فی الرجل یصلّی فیمرّ بآیۃ رحمۃ او آیۃ عذاب،۲ / ۱۱۵،الحدیث:۲ [2] … الاصابہ، کتاب النساء،حرف الزاء المنقوطہ،8/154 [3] … مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب صلاۃ التطوّع والامامۃ،فی الرجل یصلّی فی مرّ بآیۃ رحمۃ او آیۃ عذاب،۲ / ۱۱۵،الحدیث:۳ [4] … پ30، التکویر: 8، 9

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن