دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

عورت اور قیامت

book_icon
عورت اور قرآن
            
ان دیویوں کا بیان ہے جن کی پوجا کی جاتی ہے جیسے جیسے بھوانی، درگا، رادھا ،ستی ، سرسوتی، سیتا، شکتی، لکشمی، موہنی، مہا دیوی، مہا کالی،پاروتی،کماری ، گایتری وغیرہ وغیرہ ۔ نَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الْکُفْرِ وَ الشِّرْکِ وَالنِّفَاقِ ۔

باب:07

عورت اور قیامت

اس باب وقوع قیامت کے وقت اور روزِ قیامت عورتوں اور ان سے متعلق دیگر احوال کا بیان ہے ۔

حاملہ عورتوں کی وقوعِ قیامت کی ہولناکی پر کیفیت

ارشاد فرمایا: یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِیْدٌ(۲)(1) ترجمہ : جس دن تم اسے دیکھو گے (تو یہ حالت ہوگی کہ) ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشے میں ہیں حالانکہ وہ نشہ میں نہیں ہوں گے لیکن ہے یہ کہ اللہ کا عذاب بڑا شدید ہے۔ فرمایا کہ جس دن تم قیامت کے اس زلزلے کو دیکھو گے تو یہ حالت ہوگی کہ اس کی ہیبت سے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور اس دن کی ہولناکی سے ہر حمل والی کا حمل ساقط ہو جائے گا اور تو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشے میں ہیں حالانکہ وہ نشہ میں نہیں ہوں گے بلکہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کے خوف سے لوگوں کے ہوش جاتے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ کا عذاب بڑا شدید ہے۔ (2)

عورتوں کو قیامت کا خوف زیادہ ہونا چاہئے:

قیامت کا خوف تو سب کو ہونا چاہیے لیکن خواتین کو تو زیادہ ہونا چاہیے کہ ڈر خوف کا مادہ ان میں زیادہ ہوتا ہے اور جب دنیا کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اتنا ڈر ہے تو قیامت جیسی ہولناک چیز سے کتنا ڈرنا چاہیے۔ الامان والحفیظ۔ ازواج مطہرات اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے دلوں میں خوف خدا کا عالَم کیا تھا اس کی کچھ جھلک ملاحظہ
[1] … پ17، الحج:2 [2] … خازن، الحج، تحت الآیۃ:۲،۳/۲۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن