30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ اس نے ہر شے کو پیدا کیا ہے تو جو کچھ ہے وہ سب اُس کی مخلوق ہے اور مخلوق اولاد نہیں ہوسکتی تو کسی مخلوق کو اولاد بتانا باطل ہے اور پھر اگلی آیت میں فرمایا کہ یہ اللہ عزّوجلّ تمہارا رب ہے جس کی صفات ذکر کی گئیں اور جس کی یہ صفات ہوں وہی مستحق عبادت ہے لہٰذا تم صرف اسی کی عبادت کرو۔
کفار کامونث نام والی چیزوں کی پوجا کرنے کا بیان
ارشاد فرمایا:
اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰثًاۚ-وَ اِنْ یَّدْعُوْنَ اِلَّا شَیْطٰنًا مَّرِیْدًاۙ(۱۱۷) (1)
ترجمہ : یہ شرک کرنے والے اللہ کے سوا عبادت نہیں کرتے مگر چند عورتوں کی اور یہ عبادت نہیں کرتے مگر سرکش شیطان کی۔
یہاں مشرکین کے بارے میں فرمایا کہ یہ کچھ عورتوں کو پوجتے ہیں، اس کے چند معانی ہیں:
ایک معنیٰ یہ ہے کہ مشرکین مُؤنَّث بتوں کو پوجتے ہیں جیسے لات، عُزّٰی، مَنات وغیرہ یہ سب مؤنث نام ہیں۔ (2)
دوسرا معنیٰ یہ ہے کہ عرب کے ہر قبیلے کا ایک بت ہوتا تھا جس کی وہ عبادت کرتے تھے اور اس کو اس قبیلہ کی اُنثٰی یعنی عورت کہتے تھے۔
تیسرا معنیٰ یہ ہے کہ مشرکینِ عرب اپنے باطل معبودوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے تھے اس لئے آیت میں فرمایا کہ مشرک عورتوں کو پوجتے ہیں۔
چوتھا معنیٰ یہ ہے کہ مشرکین بتوں کو زیور وغیرہ پہنا کر عورتوں کی طرح سجاتے تھے۔ اس لئے انہیں عورتیں فرمایا گیا ہے۔ (3)
ان مشرکین کے متعلق فرمایا کہ یہ حقیقت میں شیطان مردود کو پوجتے ہیں کیونکہ اسی کے بہکانے سے ہی یہ بت پرستی کرتے ہیں۔
مونث مورتیوں کی پوجا:
مونث بتوں ، مورتیوں کی پوجا آج بھی جاری ہے، چنانچہ ہندو مذہب میں ایک لمبی فہرست ہے جس میں
[1] … پ5،النساء:117
[2] … بغوی، النساء، تحت الآیۃ: ۱۱۷، ۱ / ۳۸۴
[3] … ابو سعود، النساء، تحت الآیۃ: ۱۱۷، ۱ / ۵۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع