30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب :01
اچھی خواتین
اس باب میں ان اچھی خواتین کی مختصر سیرت کا ذکر ہو گا جن کا تذکرہ قرآنِ مجید میں صراحت اور اشارے کے ساتھ ہے یابعض جگہ ان کا تذکرہ کسی آیت کی تفسیر میں مفسرین نے کیا ہے ۔
حضرت حوا رضی اللہ عنہا
تمام انسانوں کی ماں:
آپ رضی اللہ عنہا دنیا کی سب سے پہلی انسان خاتون ، تمام انسانوں کے والد حضرت آدم علیہ السلام کی زوجہ اور قیامت تک کے سب انسانوں کی پہلی ماں ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو ایک جان یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے پیدا کیا اورحضرت آدم علیہ السلام کے وجود سے ان کا جوڑا یعنی حضرت حوا رضی اللہ عنہا کو پیدا کیا ،پھر انہی دونوں حضرات سے زمین میں نسل درنسل کثرت سے مرد و عورت کا سلسلہ جاری ہوا؛ چنانچہ قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِیْرًا وَّ نِسَآءًۚ- (1)
ترجمہ :اے لوگو !اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں سے کثرت سے مرد و عورت پھیلا دیئے۔
تفاسیر میں ہے کہ ابلیس ملعون کو جنت سے نکالنےکے بعد حضرت آدم علیہ السلام کو وہاں آباد کر دیاگیا۔ آپ علیہ السلام جنت میں اکیلے چلتے پھرتے تھے۔یہاں آپ علیہ السلام کا کوئی ہم جنس نہ تھا جس سے انسیت حاصل کرتے۔ایک بار اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام پر نیندطاری کر دی، پھراسی حالت میں آپ علیہ السلام کی بائیں پسلی نکال کر اس سے حضرت حوا رضی اللہ عنہا کو تخلیق کیا اور پسلی کی جگہ گوشت رکھ دیا۔ اس عمل کے دوران آپ علیہ السلام کو کسی تکلیف کا احساس تک نہ ہوا۔ جب آپ علیہ السلام بیدار ہوئے تو اپنے سر کے پاس ایک خوبصورت خاتون کو بیٹھے ہوئے پایا۔آپ علیہ السلام نے فرمایا: تم کون ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں عورت ہوں۔ فرمایا: تمہیں کیوں پیدا کیاگیا ہے؟عرض کی:اس لیے کہ آپ علیہ السلام مجھ سے سکون حاصل کریں۔فرشتوں نے
[1] … پ4،النساء:1
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع