دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(1)عورت خدا کا عظیم احسان ہے:

book_icon
عورت اور قرآن
            
الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی خاتم النبیین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدمہ

اس مقدمہ میں عورتوں سے متعلق 11 ضروری اور اہم موضوعات پر کلام لکھا کیا گیا ہے۔

(1)عورت خدا کا عظیم احسان ہے:

عورت خالق کائنات کا ایک عظیم احسان ، کتاب ِ ہستی کا ایک حسیں باب اوررب کریم کی عظیم نعمت ہے ۔ یہ خدا کی ایسی منفردتخلیق ہے کہ اسے زندگی کے جس رخ سے بھی دیکھا جائے اس کی اہمیت و عظمت اور قدر و منزلت چودھویں کے چاند کی طرح آشکار ہوجاتی ہے ۔ اسے ماں کے روپ میں دیکھیں تو یہ دل و جاں سے اپنی اولاد پر ہمیشہ پیار لٹاتی اور اس کے لیے شفقت و رحمت کا سائباں بن کر رہتی ہے،اولاد کے سامنے اپنے دکھ درد اور رنج و غم ظاہر نہیں ہونے دیتی اوردنیا جہاں کے مصائب و مشکلات کا مضبوط دل کے ساتھ سامنا کر کے اولاد کے لیے راحت و آسانی کا سامان مہیا کر تی ہے ۔عورت کو بیوی کے روپ میں دیکھیں تو یہ فرمانبرداری،خدمت گاری، غم خواری اور وفا شعاری میں اپنی مثال آپ ہے۔ اسے بیٹی کے روپ میں دیکھیں تو یہ خدا کا بہترین عطیہ، انمول انعام،رحمتِ الٰہی کا ثمر اور صبح و شام کی بہار ہے، پریشان حال ماں باپ کے لیے مسرت و خوشی کا سبب اورروح کی تسکین ہے۔عورت کو اگر بہن کے روپ میں دیکھیں تو یہ ایثار و محبت کا عملی نمونہ، بیکار کی رنجشوں کو طول نہ دینے والی ،بھائیوں کی احساس مند،غمگسار،ان کی عزت اور مان ہے۔یہ عورت کے چند رخ بیان کیے ہیں ورنہ اسے زندگی کے جس پہلو اور جس روپ میں بھی دیکھیں، ہیرے کے اطراف کی طرح اس کی چمک دمک اور روشنی نظر آئے گی۔

(2)عورت کی چار عظمتیں:

ویسے تو اللہ رب العزت کی منفرد اور خوبصورت تخلیق ’’عورت ‘‘ کو بہت سی عظمتیں حاصل ہیں البتہ یہاں اس کی چارعظمتیں ملاحظہ ہوں ۔ (1)جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کی تنہائی کی رفیق’’عورت‘‘ کو بنایا گیا : اس کی تفصیل یہ ہے کہ خالق

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن