30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیویوں سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کی عظیم مثالیں:
(1) نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت حنظلہ بن ابو عامر انصاری رضی اللہ عنہ کی زوجہ سے پوچھا: حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ کا کیا معاملہ تھا؟ تو انہوں نے عرض کی: وہ حالتِ جنابت میں تھے اور اپنے سر کا ایک حصہ ہی دھویا تھا کہ جہاد کا اعلان ہو گیا، یہ سنتے ہی جہاد کے لیے نکل پڑے اور شہید ہوگئے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان کو غسل دے رہے ہیں۔(1)
(2)حضرت ابو خیثمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں غزوۂ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پیچھے رہ گیا یہاں تک کہ آپ تشریف لے گئے ۔پھرمیں ایک باغ داخل ہوا تو(اس میں) ایک چٹائی دیکھی جس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا ہوا تھا اور اپنی دونوں بیویوں کو دیکھا تو کہا: یہ کیا انصاف ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تو(تبوک کی جانب سفر کے دوران) شدید گرمی اور تپش میں ہوں اور میں سائے اور نعمتوں میں رہوں ۔ یہ کہہ کر میں اپنےاونٹ کے پاس آیا، اس کے اوپر پانی کی مشک رکھی اور کچھ کھجوریں لے کر(تبوک کی طرف)نکل گیا۔۔۔جب میں لشکر سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو لوگوں نے دیکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ ابو خیثمہ ہو گا۔ پھر میں بارگاہ ِ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کی :یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،قریب تھا کہ میں ہلاک ہو جاتا، پھر میں ساری صورت حال عرض کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ سے فرمایا:بہت اچھا کیا(جو تم دنیا کی فانی ناز و نعمت چھوڑ کر رضائے حق میں کھوگئے) اور میرے لیے دعا فرمائی۔(2)
(3)حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک عورت کا شوہر، بھائی اور والد حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ غزوۂ احد میں شریک تھے۔ جب اس عورت کو ان سب کی وفات کی خبر دی گئی تو اس نے پوچھا: حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیسے ہیں؟ لوگوں کے بتایا: اے فلاں کی ماں !وہ الحمدللہ ٹھیک ہیں جیسے آپ پسند کرتی ہیں ۔ اس عورت نے کہا : مجھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کرواؤ کہ میں انہیں دیکھ سکوں۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے اس عورت کے لیے حضور پر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طرف اشارہ کیا یہاں تک کہ جب اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگی:’’ كُلُّ مُصِيبَةٍ بَعْدَكَ جَلَلٌ ‘‘یعنی
[1] … الاستعاب، باب حرف الحاء، 1/433
[2] … المعجم الکبیر،باب السین، سعد بن خیثمہ انصاری، 6/31، حدیث: 5419
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع