دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
(1)حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ جب پانچ برس کی عمر میں پہلی بار بِسْم اللہ پڑھنے کی رَسم کے لیے کسی بُزُرگ کے پاس بیٹھے تو اَعُوذ اور بِسْم اللہ پڑھ کر سورۂ فاتحہ اور الٓمّٓ سے لے کر اٹھارہ پارے پڑھ کر سنا دئیے۔ اُن بُزُرگ نے کہا: بیٹے! اورپڑھئے۔ فرمایا: بس مجھے اِتنا ہی یادہے کیوں کہ میری ماں کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا اُس وَقت وہ پڑھا کرتی تھیں ، میں نے سن کر یاد کرلیا تھا۔(1) (2) حضور خواجہ قطب الحق والدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی عمر جس دن چارسال چار مہینے اور چار دن کی ہوئی توتقریبِ بسم اللہ مقرر ہوئی اور لوگ بلائے گئے۔ حضرت خواجہ غریب ِنواز رحمۃ اللہ علیہ بھی موجود تھے،آپ نے بسم اللہ پڑھانا چاہی مگر الہام ہوا کہ ٹھہرو! حمید الدین ناگوری آتا ہے وہ پڑھائے گا۔ادھر ناگور (میں)قاضی حمید الدین رحمۃ اللہ علیہ کو الہام ہوا کہ جلد جا!میرے ایک بندے کو بسم اللہ پڑھا ۔ قاضی صاحب فوراً تشریف لائے اور آپ سے فرمایا: صاحبزادے پڑھئے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ آپ نے پڑھا: اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم، بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور شروع سے لے کرپندرہ پارے حفظ سنا دئیے۔حضرت قاضی صاحب اور خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ما نے فرمایا: صاحبزادے آگے پڑھئے۔ فرمایا: میں نے اپنی ماں کے شکم میں اتنے ہی سنے تھے اور اسی قدر ان کو یاد تھے وہ مجھے بھی یاد ہوگئے ۔(2) (3)حضرت بايزيدبسطامی رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ رحمۃ اللہ علیہ ا فرماتی ہيں: جس وقت بايزيد ميرے شکم میں تھا تو اگر کوئی مشتبہ غذا ميرے شکم ميں چلی جاتی تو اس قدر بے چينی ہو تی کہ مجھے حلق ميں انگلی ڈال کر نکالنا پڑتی۔(3) (4)حضرت سفيان ثوری رحمۃ اللہ علیہ پيدائشی متقی تھے، ايک مرتبہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہ نے ايام حمل ميں ہمسايہ کی کوئی چيز بلا اجازت منہ میں رکھ لی تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے پيٹ ميں تڑپنا شروع کر ديا اور جب تک انہوں نے ہمسايہ سے معذرت طلب نہ کی آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اضطراب ختم نہ ہوا۔(4)
[1] … الحقائق فی الحدائق، ص:۱۴۰ [2] … ملفوظات اعلیٰ حضرت، حصہ4،ص:481 [3] … تذکرۃ الاولياء،ذکر با یزید بسطامی،ص۱۲۹ [4] … تذکرۃ الاولياء ،ذکر سفیان ثوری ،ص:۱۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن