دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًاۚ-یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِؕ-لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌۚ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ(۱۱)(1) لیے تم میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے جوڑے بنائے۔ اس (جوڑے)سے تمہاری نسل پھیلاتا ہے، اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سننے والا،دیکھنے والا ہے۔ خدا کی عظیم قدرت و حکمت ہے کہ اس نے ہر شے میں جوڑے بنائے ہیں چنانچہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ زمین و آسمان بنانے والا ہے اوراے لوگو! اس نے اپنے فضل سے تم پر احسان کرتے ہوئے تمہارے لیے تمہاری جنس میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے بھی نر و مادہ کے جوڑے بنائے۔ ان جوڑوں سے وہ تمہاری نسل پھیلاتا ہے اور ان جوڑوں کو پیدا کرنے والے خالق جیسا کوئی نہیں کیونکہ وہ یکتا اور بے نیازہے اور وہی سننے والا،دیکھنے والا ہے۔(2) اور جوڑوں کا یہ سلسلہ جس طرح ذی روح اشیاء میں ہے اسی طرح درختوں تک میں موجود ہے، چنانچہ زراعت سے تعلق رکھنے والے اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ درختوں میں بھی نر و مادہ کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن مجید نے فرمایا: وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِیْهَا زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ (3) ترجمہ :اور زمین میں ہر قسم کے پھل دو دو طرح کے بنائے۔ دوسری جگہ فرمایا: سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ(۳۶)(4) ترجمہ :پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے، زمین کی اگائی ہوئی چیزوں سے اور لوگوں سے اور ان چیزوں سے جنہیں وہ جانتے بھی نہیں ہیں ۔ ان آیتوں میں ذکر کیا گیا ہے کہ انسان و حیوان کی طرح پھولوں، پھلوں کوبھی اللہ تعالیٰ نے جوڑا جوڑا یعنی نر مادہ پیدا کیا ہےاور اب سائنسی تحقیقات سے بالکل واضح ہوچکا ہے کہ پھلوں، پھولوں میں بھی نر اور مادہ ہوتے ہیں۔
[1] … پ25، الشوریٰ:11 [2] … ابن کثیر، الشوری، تحت الآیۃ: ۱۱، ۷ / ۱۷۷- ۱۷۸ [3] … پ13، الرعد:3 [4] … پ23، یس:36

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن