30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ(۳)(1)
ہو اور مذکر اور مؤنث کو پیدا کرنے والے کی۔
قرآن میں بیان کردہ قَسموں کی ایک حکمت یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ قسم کے ذریعے ان چیزوں کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے جن کی قسم بیان کی گئی ہو ۔ یہاں فرمایا کہ رات کی قَسم جب وہ جہان پر اپنی تاریکی سے چھاجائے اور دن کی قسم جب وہ روشن ہو، اس کے علاوہ مُذکر اور مُؤنّث کو پیدا کرنے والے کی یعنی اس عظیم قدرت والے قادر کی قسم! جو ایک ہی پانی سے مذکر اور مؤنث پیدا کرنے پر قادر ہے۔ (2)
یہاں مردوعورت کی تخلیق پر قدرت کو رب کریم نے اپنی عظمت کی دلیل کے طور پر ذکر فرمایا اور اسی میں خود اس تخلیق کی بھی عظمت ہے کہ رب نے اپنے علم و قدرت سے کیسی شان دار مخلوق کو وجود بخشا اور حقیقت یہ ہے کہ مخلوق کا ذرہ ذرہ خالق کے وجود اور اس کی شانِ تخلیق پر دلالت کرتا ہے اور اسی وجہ سے قرآن مجید میں ساری دنیا ہی ہی عالَم اور ساری دنیاؤں ، کائناتوں، جہانوں کو عالَمین قرار دیا گیا ہے کہ اس سے خالق کا علم یا معرفت حاصل ہوتی ہے لیکن تمام مخلوقات میں انسان کی عظمت و برتری اور فضیلت و اہمیت واضح ہے کہ اشرف المخلوقات کا لقب دیا گیا اور انسان کا احسن تقویم و مکرم و معزز ہونا قرآن میں بیان کیا گیا، لہٰذا انسان کی تخلیق خدا کی خالقیت کے اظہار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے یا سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے اور اسی سے عورت کے وجود کی عظمت سمجھ آتی ہے کہ عورت سے خدا کی شانِ تخلیق کانہایت شاندار اظہار ہوتا ہے کیونکہ نسلِ انسانی کی بقا میں مرد سے زیادہ کردار عورت کا ہےکہ اسی کے وجود سے غذا لے کر انسانی بچہ پوری طرح وجود حاصل کرتا ہے۔ سُبْحَانَ اللہ فَتَبَارَکَ اللہ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ ۔
مردو عورت کی تخلیق سے قیامت کے وقوع پر دلیل
ارشاد فرمایا:
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ(۳۹) اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى۠(۴۰) (3)
ترجمہ : تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔کیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟
آیت میں فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک معمولی سی شے کو مختلف مراحل سے گزار کر اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنادیں۔تو جو علم و قدرت والا خدا اس طرح زندگی عطا کرنے پر قادر ہے تو کیا وہ مُردوں کو
[1] … پ30، اللیل:1-3
[2] … خازن، واللّیل، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۸۳
[3] … پ29، القیامہ:39-40
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع