دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
میں جلا کرآزمائش میں مبتلا کیا ،پھراس سے تو بہ نہ کی اور اپنے کفر سے باز نہ آئے تو ان کے لئے ان کے کفر کے بدلے آخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے دنیا میں آگ کا عذاب ہے کہ اسی آگ نے انہیں جلا ڈالا اور یہ مسلمانوں کو آگ میں ڈالنے کابدلہ ہے ۔اس صورت میں اس سے مراد وہی اصحابِ اخدود(یعنی کھائی والے لوگ) ہیں جن کا اوپر اسی باب میں ذکر گزرا ہے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اَذِیَّتیں دے کرآزمائش میں مبتلا کیا ، پھر اپنے ا س عمل سے تو بہ نہ کی تو ان کے لئے آخرت میں جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے (قبر میں بھی) آگ کا عذاب ہے۔(1) میاں بیوی میں جدائی کے لئے جادو ارشاد فرمایا: فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖؕ-وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْؕ-وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ﳴ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْؕ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ(۱۰۲)(2) ترجمہ : وہ لوگ ان فرشتوں سے ایسا جادوسیکھتے جس کے ذریعے مرد اور اس کی بیوی میں جدائی ڈال دیں حالانکہ وہ اس کے ذریعے کسی کو اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے اور یہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو انہیں نقصان دے اور انہیں نفع نہ دے اور یقینا انہیں معلوم ہے کہ جس نے یہ سودا لیا ہے آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں اور انہوں نے اپنی جانوں کا کتنا برا سودا کیا ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ جانتے۔ ان تمام آیات کی تفسیر طویل ہے، اس کے لئے صراط الجنان سے اس مقام کا مطالعہ فرمالیں۔ یہاں عورتوں پر ظلم و زیادتی کے حوالے سے اتنا حصہ مذکور ہے کہ بنی اسرائیل کے لوگ حضرت سلیمان علیہ السلام کے عہدِ حکومت میں جادو کے پیچھے پڑگئے جو شیاطین پڑھا کرتے تھے اورانہوں نے وہ جادو بھی سیکھا جو بابل شہر میں دو فرشتوں ہاروت و ماروت پراتارا گیاتھاجو کسی بھی شخص کو تب تک جادو نہ سکھاتے جب تک یہ نہ کہہ لیتے کہ ہم تو صرف لوگوں کا امتحان کرنے کے لئے انہیں سکھاتے ہیں تواے لوگو!تم اپنا ایمان ضائع نہ کرو۔ لیکن بنی اسرائیل کی بڑی تعداد نے بہرحال جادو سیکھا اور اس کا غلط استعمال کیا ۔ غلط استعمالات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ جادو اور
[1] … مدارک، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۳۳۶-۱۳۳۷، خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۳۶۷، ملتقطاً [2] … پ1، البقرہ:102

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن