دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

مسلمانوں کوناحق ایذا اور تکلیف نہ دی جائے:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کے عذاب کا حق دار ٹھہرا لیا ہے۔(1)

مسلمانوں کوناحق ایذا اور تکلیف نہ دی جائے:

یاد رہے کہ مسلمان مردو عورت کو دین ِاسلام میں یہ حق دیا گیا ہے کہ انہیں کوئی شخص اپنے قول اور فعل کے ذریعے نا حق ایذا نہ دے ،یہاں اس سے متعلق دو اَحادیث ملاحظہ ہوں ،چنانچہ (1) حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کو (اپنے) شر سے محفوظ رکھو،یہ ایک صدقہ ہے جو تم اپنے نفس پر کرو گے۔(2) (2) حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ما سے روایت ہے،سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:کیا تم جانتے ہو کہ مسلمان کون ہے؟صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہ م نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا:مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رہیں۔ ارشاد فرمایا: تم جانتے ہو کہ مومن کون ہے؟صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہ م نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم زیادہ جانتے ہیں ۔ارشاد فرمایا:مومن وہ ہے جس سے ایمان والے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں اور مہاجر وہ ہے جو گناہ کو چھوڑ دے اور اس سے بچے۔(3) اللہ تعالیٰ ہمیں شریروں کے شر اور ظالموں کے ظلم سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔

مسلمان عورتوں اور مردوں کو ایذا دینے والوں کے لیے وعید

ارشاد فرمایا: اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰)(4) ترجمہ :بے شک جنہو ں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کوآزمائش میں مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بیشک وہ لوگ جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو آگ
[1] … مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۸، ص۹۵۰، روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۵۸، ۷ / ۲۳۸-۲۳۹، ملتقطاً [2] … بخاری، کتاب العتق، باب ایّ الرقاب افضل، ۲ / ۱۵۰، الحدیث: ۲۵۱۸ [3] … مسند احمد ، مسند عبد اللہ بن عمرو بن العاص، ۲ / ۶۵۴، الحدیث: ۶۹۴۲ [4] … پ30، البروج:10

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن