30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب عورت اور قرآن کا تعارف
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نےمردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں سے متعلق بھی خصوصی احکام دئیے ہیں اور غورو فکر کرنے کے بعد ان احکام کے یہ اہم ترین اہداف و مقاصد ظاہر ہوتے ہیں کہ عورتوں کو انصاف کی فراہمی ہو، دورِ جاہلیت کے ظلم و ستم سے آزادی ملے ، سماج و معاشرے میں ان کی عزت و تکریم کی جائے ،غیر مردوں کی دست درازی سے محفوظ ہوں ، ان کی عزت و ناموس کی حفاظت ہو، مرد ان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائیں ، گھر امن و سکون کے گہوارے بنیں ، اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے پاکیزہ ماحول بنے ،فرد اور معاشرے کی اصلاح ہو۔انہیں اہداف و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اس کتاب میں یہ انداز اختیار کیا گیا ہے
(1)اس کتاب میں وہ تمام آیات جمع کر دی گئی ہیں جن میں واضح طور پر عورتوں کی سیرت اور ان سے متعلق احکام وغیرہ کا بیان ہے اور وہ آیات بھی جمع کی گئی میں جن میں صراحت کے ساتھ عورتوں کا ذکر نہیں ہے لیکن اس کا شانِ نزو ل عورتوں سے متعلق ہے یا اس حکم میں عورتیں بھی داخل ہیں ۔
(2) آیات ذکر کرنے کی ترتیب سورتوں کے اعتبار سے نہیں ،بلکہ اسے مختلف ابواب میں تقسیم کر کے اسی باب کے حساب سے آیات کو ترتیب سے ذکر کیا گیا ہے ۔
(3) بعض جگہ مکمل آیت ذکر کر کے صرف اتنے حصے کی تفسیر کی گئی ہے جتنا عورتوں سے متعلق ہے اور بعض مقامات پر موقع محمل کی مناسبت سے آیت کا صرف اتنا حصہ ہی ذکر کیا گیا ہے جتنا عورتوں سے متعلق ہے ۔
(4)موقع محل کی مناسبت سے آیات کی تفسیر میں مختصر ، متوسط اور طویل تینوں انداز اختیار کیے گئے ہیں ۔
(5) اس کتاب میں صرف مواد جمع کرنے پر زور نہیں دیا گیا بلکہ نزولِ قرآن کے مقصدیعنی ہدایت، نصیحت، موعظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جگہ جگہ تربیتی اور اصلاحی باتیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔
(6) یہ کتاب چونکہ عورتوں سے متعلق ہے اس لیے الفاظ کے چناؤ میں بطورِ خاص احتیاط اور شرم و حیا کے تقاضوں کو مد نظر رکھا گیاہے ۔
(7) کتاب کی خصوصیت: عورتوں کے متعلق آیاتِ قرآنیہ پر مختلف زبانوں میں متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم یہ کتاب ان سب سے ممتاز اور جامع ہے اور اس میں کثیر مباحث و احکام و امور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع