30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورانتقال کرگیا۔ یہ دیکھ کر تمام لوگوں نے کہا کہ ہم ا س لڑکے کے رب پر ایمان لائے،ہم ا س لڑکے کے رب پر ایمان لائے،ہم ا س لڑکے کے رب پر ایمان لائے۔ بادشاہ کو اس واقعے کی خبردی گئی اور ا س سے کہا گیا کہ کیا تم نے دیکھا کہ جس سے تم ڈرتے تھے اللہ تعالیٰ نے وہی کچھ تمہارے ساتھ کر دیا اور تمام لوگ ایمان لے آئے۔اس نے گلیوں کے دہانوں پر خندقیں کھودنے کا حکم دیا،جب ان کی کھدائی مکمل ہوئی تو ان میں آگ جلوائی گئی،پھر بادشاہ نے حکم دیا کہ جو اپنے دےن سے نہ پھرے اسے آگ میں ڈال دو۔چنانچہ لوگ اس آگ میں ڈالے جانے لگے یہاں تک کہ ایک عورت آئی اور اس کی گود میں بچہ تھا ،وہ ذرا جھجکی توبچے نے کہا: اے ماں صبر کر! اور جھجک نہیں تو سچے دین پر ہے اوروہ بچہ اور ماں بھی آگ میں ڈال دیئے گئے۔(1)
اور حضرت ربیع بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو مومن آگ میں ڈالے گئے اللہ تعالیٰ نے اُن کے آگ میں پڑنے سے پہلے ہی اُن کی رُوحیں قبض فرما کر انہیں نجات دی اور آگ نے خندق کے کناروں سے باہر نکل کر کنارے پر بیٹھے ہوئے کفار کو جلا دیا۔(2)
قرآن پاک میں اس واقعے کو یوں بیان فرمایا گیا ہے:
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ(۴) النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ(۵) اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ(۶) وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ(۷) وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۸)(3)
ترجمہ : کھائی والوں پر لعنت ہو، بھڑکتی آ گ والے، جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ خود اس پر گواہ ہیں جووہ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھےاور انھیں مسلمانوں کی طرف سے صرف یہی بات بری لگی کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے جو عزت والا، تعریف کے لائق ہے۔
مظلوم عورتوں کی بارگاہِ الٰہی میں فریاد
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَ مَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ
ترجمہ : اور تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ کے راستے میں نہ لڑواور کمزور مرد وں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر (نہ لڑو جو) یہ دعا کررہے
[1] … مسلم، كتاب الزهد والرقاق، باب قصۃ اصحاب الاخدود،ص:1224،حدیث:3005(5711)
[2] … خازن،البروج،تحت الآیۃ:5، 4/366
[3] … پ30، البروج:4-8
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع