دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

کھائی والوں کا واقعہ:

book_icon
عورت اور قرآن
            
دوسرے کے لئے گواہی دیتے تھے کہ انہوں نے حکم کی تعمیل کرنے میں کوتاہی نہیں کی اورایمانداروں کو آگ میں ڈال دیا۔(1)

کھائی والوں کا واقعہ:

یہاں کھائی والوں کاجو واقعہ ذکر کیا گیا ا س کے بارے میں حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھاجو خود کو رب کہلاتا تھا اور اس کے پاس ایک جادو گر تھا، جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو اس نے بادشاہ سے کہا :اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں،آپ میرے پاس ایک لڑکا بھیج دیں تاکہ میں اسے جادو سکھادوں ۔لڑکے کا انتظام کیا گیا لیکن وہ لڑکاراستے میں کسی راہب سے ملاقاتوں کے بعد بالآخر مسلمان ہوگیا اور خدا کی بارگاہ میں مقبول ہوکر صاحبِ کرامت ہوگیا، اس کی دعائیں قبول ہونے لگیں اور اس کی دعا سے مادر زاد اندھے اور برص کے مریض اچھے ہونے لگ گئے اور وہ تمام بیماریوں کا علاج کرنے لگا ۔بادشاہ کا ایک نابینا ساتھی بھی اس لڑکے کے ذریعے تندرست ہوگیا اور مسلمان بھی ہوگیا۔ بادشاہ کو معلوم ہوا تو اس درباری پر ظلم و ستم کرکے لڑکے کا پتہ پوچھا ، اور لڑکے پر ظلم کرکے راہب کو گرفتار کرلیا آرا منگوا کر ا س کے سر کے درمیان رکھا اور اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا۔ پھراس نے اپنے ساتھی کو بلایا اور اس سے کہا کہ اپنے دین سے پھر جاؤ۔اس نے انکار کیا تو بادشاہ نے اسے بھی آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا۔پھر اس لڑکے کو بلایا اور اس سے کہا کہ اپنے دین سے پھر جاؤ۔اس لڑکے نے انکار کردیا۔ بادشاہ نے کئی طریقے سے لڑکے کو ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن لڑکا ہر مرتبہ بچ جاتا ۔ بالآخر اس نے بادشاہ سے کہا: تم مجھے اس وقت تک قتل نہیں کر سکو گے جب تک میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کرو۔بادشاہ نے وہ عمل پوچھا تو لڑکے نے کہا: تم ایک میدان میں سب لوگوںکو جمع کرو اورمجھے کھجور کے تنے پر سولی دو، پھر میرے ترکش سے ایک تیر نکال کر بِسْمِ اللہ رَبِّ الْغُلَامْ کہہ کر مجھے مارو،اگر تم نے اےساکیا تووہ تیرمجھے قتل کر دے گا۔چنانچہ بادشاہ نے تمام لوگوں کو ایک میدان میں جمع کیا اور اس لڑکے کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق عمل کر کے تیر چھوڑدیا، وہ تیر لڑکے کی کنپٹی میں پیوست ہو گیا،لڑکے نے تیر لگنے کی جگہ پر اپنا ہاتھ رکھا
[1] … مدارک،البروج، تحت الآیۃ:6-7،ص:1314

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن