30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَۘ-اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ(۱۱)(1)
ترجمہ :اور اللہ نے مسلمانو ں کے لئے فرعون کی بیوی کو مثال بنا دیا جب اس نے عرض کی، اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما۔
حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا پر مظالم:
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جادوگروں کو مغلوب کیا تو فرعون کی بیوی آسیہ آپ علیہ السلام پر ایمان لے آئیں۔فرعون کو خبر ہوئی تو اس نے انہیں سخت سزادی اور چارمیخوں سے آپ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ پاؤں بندھوا دئیے، سینے پر بھاری چکی رکھ دی اور اسی حال میں انہیں سخت دھوپ میں ڈال دیا۔ جب فرعون کی سختیاں بڑھ گئیں تو حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی:
رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ (2)
ترجمہ : اے میرے رب!میرے لیے اپنے پاس جنت میں گھر بنا
اللہ تعالیٰ نے ان کا جنتی مکان ان پر ظاہر فرمایا اور اس کی خوشی میں ان پر فرعون کی سختیوں کی شدت آسان ہوگئی۔پھر عرض کی:
وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ(۱۱) (3)
ترجمہ :اور مجھے فرعون اوراس کےعمل سے نجات دے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما ۔
ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اُن کی روح قبض فرمالی۔ (4)
اصحابِ اخدود کی مومنہ خاتون
ارشاد فرمایا:
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ(۴) (5)
ترجمہ :کھائی والوں پر لعنت ہو۔
یعنی بھڑکتی آ گ والی کھائی والوں پر اس وقت لعنت کی گئی جب وہ اس کھائی کے کناروں پر کرسیاں بچھائے بیٹھے ہوئے تھے اور مسلمانوں کو آگ میں ڈال رہے تھے اورشاہی لوگ بادشاہ کے پاس آکر ایک
[1] …پ۲۸،التحریم:۱۱.
[2] …پ۲۸،التحریم:۱۱.
[3] …پ۲۸،التحریم:۱۱.
[4] … خازن،التحریم،تحت الآية:۱۱، ۴/۲۸۸، جلالین،التحریم،تحت الآية:۱۱، ص۴۶۶، ملتقطاً.
[5] … پ30،البروج:4
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع