30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعویذات اور عملیات کے جوازسے متعلق ایک شرعی مسئلہ:
یہاں ایک مسئلہ ذہن نشین رکھیں کہ وہ تعویذ اور عملیات جن میں کفر یا شرک کا کوئی کلمہ نہ ہو جائز ہیں ، خاص کر وہ عمل جو آیاتِ قرآنیہ سے کئے جائیں یااَحادیث میں وارد ہوئے ہوں ۔(1) حدیث شریف میں ہے کہ حضرت اَسماء بنت عُمیس رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، جعفر کے بچوں کو جلد جلد نظر ہوتی ہے کیا مجھے اجازت ہے کہ ان کے لئے عمل کروں ؟حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اجازت دی۔(2)
تعویذات کے عدم جواز سے متعلق ایک اہم شرعی مسئلہ:
ناجائز کاموں کیلئے تعویذ گنڈے ناجائز و حرام ہیں جبکہ جائز مقصد کیلئے گنڈے بنانا اور ان پر گرہ لگانا،قرآن مجید کی آیات یا اللہ تعالیٰ کے اَسماء پڑھ کر دم کرنا، جائز ہے ۔جمہور صحابہ ٔکرام اور تابعین رضی اللہ عنہم اسی پر ہیں۔(3)
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے عملِ مبارک اور ارشاد سے بھی یہ چیز ثابت ہے ،چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ جب حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اہل میں سے کوئی بیمار ہوتا تو حضورِ اَقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مُعَوَّذات(یعنی سورہِ فَلق اور سورہِ ناس) پڑھ کر اس پر دم فرماتے۔(4)
اورحضرت عبید بن رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اَسماء بنت ِعمیس رضی اللہ عنہا نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرض کی:یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کو بہت جلد نظر لگ جاتی ہے،کیا میں کچھ پڑھ کے ان پر دم کر دیاکروں ؟ارشاد فرمایا: ہاں ،کیونکہ اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جا سکتی تو نظر ضرور اس سے سبقت لے جاتی۔(5)
جادو ٹونہ اور عورتیں:
جا دو ٹونہ ایک حقیقت ہے جس کی وجہ سے زندگی میں بے شمار مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اور جادو ٹونے کے
[1] … خازن، الفلق، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۴۲۹
[2] … ترمذی، کتاب الطّب، باب ما جاء فی الرّقیۃ من العین، ۴/۱۳، الحدیث: ۲۰۶۶
[3] … خازن، الفلق، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۴۲۹ملتقطاً
[4] … مسلم، کتاب السلام، باب رقیۃ المریض بالمعوّذات والنّفث، ص۱۲۰۵، الحدیث: ۵۰(۲۱۹۲)
[5] … ترمذی، کتاب الطّب، باب ماجاء فی الرّقیۃ من العین، ۴/۱۳، الحدیث: ۲۰۶۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع