دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(11) عورتوں کی تعلیم:

book_icon
عورت اور قرآن
            

(11) عورتوں کی تعلیم:

دین اسلام عورتوں کی تعلیم کی ترغیب دیتا ہے ، چنانچہ بخاری شریف میں ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تین شخص ایسے ہیں جن کے لیے دگنا اجر و ثواب ہے (ان میں سے) ایک وہ شخص ہے جس کے پاس باندی تھی، اس نے باندی کو ادب سکھایا اور بہت اچھا ادب سکھایا،اسے تعلیم دی اور بہت اچھی تعلیم دی ،پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لیا تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔(1) ہاں عورتوں کی تعلیم کا نصاب کیسا ہے ؟وہ کس ماحول میں اور کس سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں؟اس پر اسلام ضرور کلام کرتا ہے ۔ اسلام کی نظر میں عورتوں کا تعلیمی نصاب ایسا ہونا چاہیے جو عورت کو اس کے فرائض اور اس کی صلاحیتوں سے آگاہ کرے اور اس نصاب کی بنیاد دین کے عالمگیر اُصولوں پر ہو،صرف دنیوی اوراس قسم کی تعلیم جو عورت کو اپنے دین و مذہب سے باغی بنا دے ،اسلامی احکام کو پس پشت ڈالنے پر اکسائے اورنام نہاد آزادی کی جانب راغب کرے ؛اس کا اسلام ضرور مخالف ہے۔ جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن کہتے ہیں اسی علم کو اربابِ نظر موت بیگانہ رہے دیں سے اگر مدرسہ زن ہے عشق و محبت کے ليے علم و ہنر موت اسی طرح دین اسلام مرد وعورت کے مخلوط ماحول میں عورتوں کی تعلیم سے ضرور منع کرتاہے لیکن اس بات کا حامی ہے کہ عورتوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے قائم کئے جائے تاکہ شرعی تقاضوں کے مطابق ایک اچھے ماحول میں عورت تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے ۔یونہی ان لوگوں سے تعلیم حاصل کرنا اسلامی ممنوعات کی فہرست میں شامل ہے جو دین و مذہب اور ایمان و عقیدے کی بقا کے لیے خطرناک اور عمل و کردار میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں جبکہ دین و ایمان کی حفاظت اور مضبوطی اور عمل و کردار کی اصلاح کا سبب بننے والے اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے کو اسلامی حمایت حاصل ہے۔
[1] … بخاری، کتاب ا لعلم، باب تعلیم الرجل امتہ،1/31، حدیث: 97

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن