دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ابو لہب کی کافرہ بیوی

book_icon
عورت اور قرآن
            
مِنَ الْغٰبِرِیْنَ(۸۳)(1) سوائے اس کی بیوی کے ۔وہ باقی رہنے والوں میں سے تھی۔

ابو لہب کی کافرہ بیوی

ابولہب کی بیوی اُمِّ جمیل بنتِ حرب بن اُمیہ ابوسفیان کی بہن تھی اور یہ عورت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے نہایت عناد اورعداوت رکھتی تھی اور بہت دولتمند اور بڑے گھرانے کی عورت ہونے کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عداوت میں اِس انتہا کو پہنچی ہوئی تھی کہ خود اپنے سر پر کانٹوں کا گٹھا لا کر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے راستہ میں ڈالتی تاکہ حضورپُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اورآپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اَصحاب رضی اللہ عنہم کو ایذا و تکلیف ہو اور حضورِ اَقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ایذا رسانی اس کو اتنی پیاری تھی کہ وہ اس کام میں کسی دوسرے سے مدد لینا بھی گوارا نہ کرتی تھی۔(2) اُمِّ جمیل کے گلے میں کھجور کی چھال سے بنی ہوئی رسی ہوتی جس سے وہ کانٹوں کا گٹھا باندھتی تھی ۔ایک دن یہ بوجھ اٹھا کر لارہی تھی کہ تھک کر آرام لینے کے لئے ایک پتھر پر بیٹھ گئی ایک فرشتے نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے پیچھے سے اس گٹھے کو کھینچا ،وہ گرا اوراُمِّ جمیل کو رسی سے گلے میں پھانسی لگ گئی اور وہ مرگئی۔(3) اِس گستاخ، خبیث نے دنیا میں بھی عذاب کا مزہ چکھا اور آخرت میں بھی عذاب میں جائے گی۔ آخرت میں آگ کی زنجیریں اس کے گلے میں ہوں گی اور جہنم کی لکڑیوں کا گٹھا اس کی پشت پر لدا ہوا ہوگا۔ قرآن مجید میں ہے: وَّ امْرَاَتُهٗؕ-حَمَّالَةَ الْحَطَبِۚ(۴) فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ۠(۵)(4) ترجمہ : اور اس کی بیوی لکڑیوں کا گٹھا اٹھانے والی ہے۔ اس کے گلے میں کھجور کی چھال کی رسی ہے ۔

حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایک معجزہ:

جب سورۂ ’ ’تَبَّتْ یَدَا‘‘ نازل ہوئی اور ابو لہب اور اُس کی بیوی ’’اُم جمیل‘‘ کی اس سورۃ میں مذمت اُتری تو ابو لہب کی بیوی اُمّ جمیل غصہ میں آپے سے باہر ہو گئی۔ اور ایک بہت بڑا پتھر لے کر وہ حرم کعبہ میں گئی۔ اُس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نماز میں تلاوتِ قرآن فرمارہے تھے اور قریب ہی حضرت ابوبکر صدیق
[1] … پ8، الاعراف:83 [2] … بیضاوی، المسد، تحت الآیۃ: ۴، ۵ / ۵۴۵، خازن، ابولہب، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۴۲۵، ملتقطاً [3] … خازن، ابو لہب، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۴۲۵ [4] … پ 30 ، اللہب:3-5

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن