دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی پر نزول عذاب کی خبر:

book_icon
عورت اور قرآن
            

حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی پر نزول عذاب کی خبر:

جس رات حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا اس رات فرشتوں نے حضرت لوط علیہ السلام سے عرض کی: آپ اپنے گھر والوں کولے کر راتوں رات اپنی قوم کی بستیوں سے نکل جائیں اورجانے والوں میں سے کوئی پیٹھ پھیر کر نہ دیکھے، ہاں آپ کی بیوی پیٹھ پھیر کر دیکھ لے گی کیونکہ اسے بھی وہی عذاب پہنچنا ہے جو ان کافروں کو پہنچے گا۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اے لوط! علیہ السلام ، آپ اپنے گھر والوں کو راتوں رات یہاں سے لے جائیں اور آپ میں سے کوئی پیٹھ پھیر کر نہ دیکھے البتہ اپنی بیوی کو ساتھ لے کر نہ جائیں کیونکہ اسے بھی وہی عذاب پہنچنا ہے جو ان کافروں کو پہنچے گا۔(1) قرآن مجید میں فرشتوں کا قول ان الفاظ کے ساتھ مذکور ہے : فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَؕ-اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ(2) ترجمہ : تو آپ اپنے گھر والوں کو راتوں رات لے جائیں اور تم میں کوئی پیٹھ پھیر کر نہ دیکھے سوائے تیری بیوی کے۔ بیشک اسے بھی وہی (عذاب) پہنچنا ہے جو ان (کافروں ) کو پہنچے گا ۔ اور دوسری آیت میں خود اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍؕ-اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ(۵۹) اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤۙ-اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠(۶۰)(3) ترجمہ : سوائے لوط کے گھر والوں کے (کہ) بیشک ان سب کو ہم بچالیں گے۔ سوائے اس کی بیوی کے، ہم طے کرچکے ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی پر عذابِ الٰہی کا نزول:

جب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام ، آپ کے گھر والوں میں سے آپ کی دو بیٹیوں اور سارے مسلمانوں کو عذاب سے بچا لیا، البتہ حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی جس کا نام واہلہ تھا وہ آپ پر ایمان نہ لائی بلکہ کافرہ ہی رہی ،اپنی قوم سے محبت رکھتی اور ان کے لئے جاسوسی کرتی تھی ،یہ عذاب میں مبتلا ہوئی۔ قرآن مجید میں ہے: فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ ﳲ كَانَتْ ترجمہ : تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی
[1] … تفسیرکبیر، ہود، تحت الآیۃ: ۸۱، ۶ / ۳۸۱-۳۸۲ [2] … پ12،ھود:81 [3] … پ14 ،الحجر:59-60

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن