دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

(10)بے پردہ اور بے حیا عورتوں  کا انجام:

book_icon
عورت اور قرآن
            
بے عقل کے خطاب سے نوازا جائے۔خلاصہ یہ ہے کہ قیمتی ہیرے کازیادہ تحفظ اسے مضبوط لاکر کے اندر رکھنے میں ہے نہ کہ اسے لے کر سرِ عام گھومنے میں اور اسی طرح عورت کی عصمت کا زیادہ تحفظ اس کاگھر کے اندر رہنے میں  ہے نہ کہ غیرمردوں  کے سامنے آنے اور ان کے درمیان گھومنے میں  ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ خود کو دانشور کہلانے والے وہ لوگ حقیقت میں  دانش و حکمت سے نہایت دور ہیں  جو دین ِاسلام کے اس حکم کے بنیادی مقصد کو پس ِپُشت ڈال کر اور کافروں  کے طرز ِ زندگی سے مرعوب و مغلوب ہوکر غلامانہ ذہنیت سے اعتراضات کرتے ہیں ۔ایسے لوگوں  کا اہم ترین مقصد یہ ہے کہ لوگوں  کی نظر میں  اسلام کے احکام کی قدر ختم ہو جائے، عورت اسلامی احکام کو اپنے حق میں  سزا تصور کرے اور وہ اپنی عصمت جیسی قیمتی ترین دولت تک لٹیروں  کے ہاتھ پہنچنے کی ہر رکاوٹ دور کر دے۔ 

(10)بے پردہ اور بے حیا عورتوں  کا انجام:

            شرم و حیاء سے عاری اور بے پردہ عورتوں  کا دُنْیَوی انجام تو ہر کوئی معاشرے میں  اپنی نگاہوں  سے دیکھ سکتا ہے کہ عزت دار اوربا حیا طبقے میں  ان کی کوئی قدر نہیں  ہوتی ، لوگ انہیں  اپنی ہوس بھری نگاہوں  کا نشانہ بناتے ہیں  ،بہت جگہ ان پر آوازیں  کستے اور ان سے چھیڑ خوانی کرتے ہیں  ،لوگوں  کی نظر میں  ان کی حیثیت نفس کی خواہش اور ہوس پوری کرنے کا ذریعہ ہونے کے علاوہ کچھ نہیں  ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ ہوس پوری ہو جانے کے بعد وہ عورت سے لا تعلق ہو جاتے ہیں  اور بہت سے لوگوں  نے دیکھا ہو گا کہ ایسی عورت خود طرح طرح کے خطرناک اَمراض کا شکار ہو جاتی ہے ۔یہ تو ا ن کا دُنیوی انجام ہے ،اب یہاں  ایسی عورتوں  کا اُخروی انجام بھی ملاحظہ ہو، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہنمیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے (اپنے زمانے میں) نہیں دیکھا (بلکہ وہ میرے بعد والے زمانے میں ہوں گی) (1)وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو (ناحق) ماریں گے۔ (2)وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود بے لباس ہوں گی، مائل کرنے والی اور مائل ہونے والی ہوں گی، ان کے سر موٹی اونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح ہوں گے۔یہ نہ جنت میں جائیں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے آتی ہو گی۔(1)
[1] … مسلم، کتاب اللباس والزینۃ، باب النساء الکاسیات… الخ، ص۱۱۷۷، الحدیث: ۱۲۵(۲۱۲۸)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن