دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

عورتوں سے بیعت کی کیفیت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
بدکاری کرتی ہے ۔پھر ارشاد فرمایا: اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گی ۔حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم نے چھوٹے چھوٹے بچے پالے، جب وہ بڑے ہوگئے تو آپ نے انہیں قتل کردیا، اب آپ جانیں اور وہ جانیں۔حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے یہ اس لئے کہا کہ ان کا لڑکا حنظلہ بن ابو سفیان بدر میں قتل کردیا گیا تھا۔ حضرت ہند رضی اللہ عنہا کی یہ گفتگو سن کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو بہت ہنسی آئی۔ پھر حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اپنے ہاتھ پاؤں کے درمیان کوئی بہتان نہ گھڑو گی۔حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے کہا :خدا کی قسم ! بہتان بہت بری چیز ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمیں نیک باتوں اور اچھی خصلتوں کا حکم دیتے ہیں ۔ پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: کسی نیک بات میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نافرمانی نہ کرو گی۔ اس پر حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے کہا: اس مجلس میں ہم اس لئے حاضر ہی نہیں ہوئے کہ اپنے دل میں آپ کی نافرمانی کا خیال آنے دیں ۔عورتوں نے ان تمام اُمور کا اقرار کیا اور457 عورتوں نے بیعت کی۔(1)

عورتوں سے بیعت کی کیفیت:

عورتوں سے لی جانے والی بیعت میں تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے مصافحہ نہ فرمایا اور عورتوں کواپنا دست ِمبارک چھونے نہ دیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اللہ تعالیٰ کی قسم! بیعت کرتے وقت آپ کے ہاتھ نے کسی عورت کے ہاتھ کومَس نہیں کیا،آپ ان کوصرف اپنے کلام سے بیعت کرتے تھے۔(2) بیعت کی کیفیت میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ پانی کے ایک بڑے برتن میں سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنا دست ِمبارک ڈالا پھر اسی میں عورتوں نے اپنے ہاتھ ڈالے اور یہ بھی کہا گیا ہے بیعت کپڑے کے واسطے سے لی گئی تھی اور بعید نہیں ہے کہ دونوں صورتیں عمل میں آئی ہوں ۔

بیعت کی اقسام:

مسلمانوں کا مشائخ کے ہاتھ پر بیعت ہونا سنت ہے کیونکہ یہ مومنہ عورتیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
[1] …خازن،الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۴/۲۶۰، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۲۳۴-۱۲۳۵، خزائن العرفان، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۰۱۹، ملتقطاً [2] … صحیح بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الممتحنۃ، باب اذا جاء کم المؤمنات مہاجرات، ۳/۳۵۰، الحدیث: ۴۸۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن