دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت ہند بنت ِعتبہ رضی اللہ عنہا اور دیگر خواتین کی بیعت:

book_icon
عورت اور قرآن
            
جب فتحِ مکہ کے دن حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مردوں سے بیعت لے کر فارغ ہوئے اور عورتوں سے بیعت لینا شروع کی تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی ،اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! جب مسلمان عورتیں آپ کی بارگاہ میں اس بات پر بیعت کرنے کیلئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانے پر قائم رہیں گی ، چوری نہ کریں گی ، بدکاری نہ کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی،کسی کے بچے کو اپنے شوہر کی طرف منسوب نہ کریں گی، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی فرمانبرداری کرنے میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی، تو ان سے بیعت لیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت چاہیں بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا، مہربان ہے۔(1)

حضرت ہند بنت ِعتبہ رضی اللہ عنہا اور دیگر خواتین کی بیعت:

جب سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فتح ِمکہ کے دن مردوں کی بیعت لے کر فارغ ہوئے تو کوہِ صفا پر عورتوں سے بیعت لینا شروع کی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نیچے کھڑے ہوکر حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا کلام مبارک عورتوں کو سناتے جاتے تھے۔اسی دوران حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت ہند بنتِ عتبہ رضی اللہ عنہا ڈرتے ڈرتے برقع پہن کر اس طرح حاضر ہوئیں کہ پہچانی نہ جائیں ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کر و گی۔ حضرت ہند نے سر اٹھا کر کہا :آپ ہم سے وہ عہد لے رہے ہیں جو ہم نے آپ کو مردوں سے لیتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ اس دن مردوں سے صرف اسلام و جہاد پر بیعت لی گئی تھی۔ پھر حضور پُر نور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا اور چوری نہ کرو گی۔ حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے عرض کی:حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ بخیل آدمی ہیں اور میں نے اُن کا مال ضرور لیا ہے، میں نہیں سمجھتی کہ مجھے حلال ہوا یا نہیں۔حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ وہاں حاضر تھے، اُنہوں نے کہا: جو تو نے پہلے لیا اور جو آئندہ لے گی سب حلال ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا: تو ہند بنت ِعتبہ ہے۔عرض کی:جی ہاں !مجھ سے جو کچھ قصور ہوئے ہیں وہ معاف فرما دیجئے۔ پھر حضور انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اور بدکاری نہ کرو گی۔ حضرت ہند رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا کوئی آزاد عورت
[1] … روح البیان،الممتحنۃ،تحت الآیۃ:۱۲،۹/۴۸۷-۴۸۸، خازن،الممتحنۃ،تحت الآیۃ: ۱۲، ۴/۲۶۰، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۲۳۴، ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن