دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
کپڑے کے نیچے سے مٹھی بھر کر فلاں یتیم کو دے آؤ، فلاں ضرورت مند کو مٹھی بھر کر دے آؤ۔ جب اس طرح وہ مال تقسیم ہوتا رہا اور تھوڑا رہ گیا تو برزہ نے عرض کی: اے اُم المومنین! اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے، اس مال میں آخر ہمارا بھی تو کچھ حق ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس کپڑے کے نیچے جو باقی ہے وہ سب تم لے لو ۔برزہ کہتی ہیں: جب میں کپڑا اٹھا کر دیکھا تو اس کے نیچے پچاسی ہزار(85000) درہم تھے۔ جب سب مال تقسیم ہو چکا تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے دعا مانگی: اے اللہ ! اس سال کے بعد عمر کا وظیفہ مجھے نہ پائے۔(1) (7)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعض بیویوں نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرض کی: ہم سب میں پہلے آپ سے کون ملے گی؟ ارشاد فرمایا: تم میں سے لمبے ہاتھ والی۔ انہوں نے بانس لے کر ہاتھ ناپنے شروع کردیئے تو حضرت سودہ رضی اللہ عنہا لمبے ہاتھ والی نکلیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ لمبے ہاتھ سے مراد صدقہ و خیرات تھی، ہم سب میں پہلے حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس حضرت زینب رضی اللہ عنہا سدھاریں اور وہ خیرات بہت پسند کرتی تھیں۔(2) عورتوں کا بیعت کرنا ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤى اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَ لَا یَزْنِیْنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۲) (3) ترجمہ : اے نبی! جب مسلمان عورتیں تمہارے حضور اس بات پر بیعت کرنے کیلئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ وہ بہتان لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے درمیان میں گھڑیں اور کسی نیک بات میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی تو ان سے بیعت لو اور اللہ سے ان کی مغفرت چاہو بیشک اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
[1] … طبقات ابن سعد، ذکر ازواج رسول اللہ،زینب بنت جحش،10/106 [2] … بخاری، کتاب الزکاۃ، باب، 2/110، حدیث:1420 [3] … پ28، الممتحنہ:12

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن