دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
آئے، انہوں نے اسی وقت وہ سارے تقسیم کر دیئے۔ اس دن ان کا روزہ تھا تو میں نے ان سے کہا: آپ رضی اللہ عنہا نے اتنا خرچ کیا ہے تو کیا آپ اپنے لیے اتنا بھی نہیں کر سکتیں کہ افطار کے لیے ایک درہم کا گوشت منگوا لیتیں؟ انہوں نے کہا: اگر تم پہلے یاد کرا دیتی تو میں گوشت منگوا لیتی۔(1) (3)ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں ایک لاکھ درہم بطورِ ہدیہ بھیجے تو انہوں نے سورج غروب ہونے سے پہلے تمام درہم(محتاجوں اور مسکینوں میں ) تقسیم کر دئیے ۔باندی نے عرض کی: کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہم ان میں سے ایک درہم کا گوشت خرید لیتے ۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اگر تم یہ درہم تقسیم ہونے سے پہلے مجھے کہہ دیتی تو میں ایسا کر لیتی۔(2) (4)حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نےحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ستر ہزار درہم راہِ خدا خرچ کرتے دیکھا حالانکہ ان کی قمیص کے مبارک دامن میں پیوند لگا ہوا تھا۔(3) (5)ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نےحضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے پاس درھم کی ایک تھیلی بھیجی ۔ قاصد سے آپ رضی اللہ عنہا نے پوچھا :یہ کیا ہے؟ عرض کی : یہ درہم ہیں۔ کہنے لگیں: کھجوروں کی طرح اتنے زیادہ درہم! پھر ان سب کو تقسیم کردیا۔(4) (6) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا بہت سخی تھیں۔ جو کچھ پاتیں صدقہ کر دیتی تھیں۔ اللہ کی راہ میں بے حساب خرچ کیا کرتی تھیں۔ اسی وجہ سے انہیں ”ماوٰی المساکین“ کہا جانے لگا۔حضرت برزہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:امیر المؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے وظائف تقسیم فرمائے تو حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے(اپنا حصہ دیکھ کر) خیال فرمایا کہ یہ مال تمام ازواج مطہرات کا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ مال صرف آپ کے لیے ہے جس پر آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا :سبحان اللہ ! پھر اپنے اور اس مال کے درمیان ایک پردہ ڈال دیا (تا کہ وہ مال نظر بھی نہ آئے) پھر برزہ کو حکم دیا یہ مال ایک طرف رکھ کر اس پر بھی کپڑا ڈال دو۔ پھر باندی کو فرمایا: اس
[1] … طبقات ابن سعد، ذکر ازواج رسول اللہ، عائشہ بنت ابی بکر، 10/66 [2] …تاریخ دمشق،حرف الباء فی اسماء آباء العبادلہ، عبد اللہ بن حسین،27/411 [3] … مدارج النبوہ، قسم پنجم باب دوم، در ذکر ازواج مطہرات،8/473 [4] … طبقات ابن سعد، ذکر ازواج رسول اللہ، سودہ بنت زمعہ،10/56

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن